Current issuesFreelancing

انگریزی اور اردو آرٹیکل لکھیں اور ماہانہ ایک لاکھ کمائیں

پر انگریزی اور اردو آرٹیکل لکھیں اورماہانہ ایک لاکھ کمائیں Pkvirals

ایک ایسی ویب سائٹ ہے .جس سے پاکستان میں بے روزگار لوگوں کو آن لائن پیسے کمانے کا سنہرا موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اوراس سائیٹ کا مقصد ہے کہ پاکستان میں ایسے لوگوں کو روزگار کے سنہری مواقع فراہم کیے جائیں۔ جو یہ نہیں جانتے کہ اپنی مہارت کیسے اور کہاں استعمال کریں؟ لیکن اس سائیٹ کے ذریعے آپ لوگ اپنی مہارت کو بہتر جگہ استعمال کر کے لاکھوں ماہانہ کما سکیں گے۔

پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ

پاکستان میں تعلیم یافتہ نوجوان نسل کے پاس نوکریاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے روز بروز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے.ان مشکل حالات میں ایک نئے جذبے اور یقین کے ساتھ   ایسے لوگوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے برسرِ پیکارہے۔

 قومی زبان کو فروغ

اُردو ہماری قومی زبان ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ انگریزی زبان پر عبور نہیں رکھتے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت سے قیمتی اور اہم مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ آپ لوگ نہ صرف انگریزی بلکہ اردو میں بھی لکھ سکتے ہیں اور اپنا پیغام دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس سے یہ بھی فائدہ ہو گا کہ عام لوگ بھی معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کیونکہ پاکستان کے زیادہ تر لوگ انگریزی پڑھنا نہیں جانتے۔ تو ایسے لوگ بھی اس کی معلومات سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

Pkvirals  کمانے کا طریقہ

کی رجسٹریشن بالکل مفت ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو مختلف کیٹیگیریز دے گی۔ جس میں آپ کو اپنی پسند اور مرضی کے آرٹیکل لکھنے کا موقع ملے گا۔ لیکن آپ کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہو گا کہ لکھا ہوا مواد کاپی پیسٹ  نہ کیا ہو۔ مثلاً اگر وہ کسی سائیٹ سے معلومات لے رہا ہے تو اس کو اپنے الفاظ میں لکھے۔ آپ رجسٹریشن کے بعد لاگ اِن ہو کر اپنا آرٹیکل کو جمع کروا سکیں گے۔

  ٹیم آرٹیکل کو چیک کرے گی اور اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آپ کی طرف سے بھٰیجا گیا مواد مستند اور معیاری ہے یا نہیں۔   کی ٹیم اس بات کی ذمہ دار ہو گی کہ غیر اخلاقی اور غیر معیاری مواد کو ویب سائٹ پر پبلش نہ کرے.چیک کرنے کے بعد آپ کا آرٹیکل پبلش ہو جائے گا۔

فیس بک پیج

 اس کے علاوہ آپ جس کیٹیگری پر لکھیں اُس سے متعلقہ  فیس بک پیج بنائیں۔  اور اپنے آرٹیکل لنک کو روزانہ پوسٹ کریں اور اُس پیج کو پرموٹ کریں۔ اس طرح آپکی آمدنی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو گا۔ مزید یہ کہ مہینے کے آخر میں  آپ کے دیے گئے اکاؤنٹ میں، آپ کی رقم ٹرانسفر کر دی جائے گا۔

رقم ٹرانسفر کرنے کا طریقہ

پاکستان میں موجود رقم ٹرانسفر کرنے کے وہ تمام طریقے مہیا کرے گا جس سے رقم ٹرانسفر ہو سکتی ہے۔ جیسے بنک اکاؤنٹ، ایزی پیسہ، جاز کیش، وغیرہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button