InternationalSportsTrending News

خوش آمدید جنوبی آفریقہ

خوش آمدید جنوبی افریقہ، پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہونے لگے اور یہ کارنامہ سر انجام دیا جنوبی آفریقہ نے، جنوبی آفریقہ کی ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس کے دوسرے دن کا کا اختتام ہو چکا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں جنوبی آفریقہ کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جنوبی آفریقہ کی طرف سے ڈین ایلگر 58 اور لنڈ 35 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔
بالنگ میں پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 3، نعمان علی 2 اور شاہین 2 جب کہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ جس میں فواد عالم 109، فہیم اشرف 64، اظہر علی 51 اور محمد رضوان 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کو اپنی پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس میچ کے 3 دن باقی ہیں۔
اب پاکستان میں باقاعدہ سے کرکٹ واپس آ رہی ہے کیونکہ دنیا کی ایک بڑی ٹیم پاکستان میں کھیلنے آئی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اب کوئی بھی ٹیم پاکستان میں کھیلنے آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کا ایڈیشن بھی پاکستان میں ہوا تھا اس میں بھی دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ اور پاکستان سپر لیگ 2021 کا ایڈیشن بھی پاکستان میں کھیلا جائیگا ۔
جنوبی آفریقہ کی ٹیم 14 برسوں کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے اور یہاں پر 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button