Current issues

وفاقی حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دے دی

  وفاقی حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دے دی. حکومت نے علماء کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے ہونے والی تقریب میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بورڈ کی اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری سمیت مختلف مسالک کے 70 علماء موجود تھے۔
شفقت محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کے بعد پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مدارس کے بورڈز کیلئے16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہوگا،
کنور دلشاد
وفاقی حکومت کی جانب سے اتحاد مدارس العربیہ پاکستان (دیوبند)اتحاد مدارس الاسلامیہ پاکستان(اہلحدیث)،نظام المدارس پاکستان(بریلوی منہاج القران)،مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت (اہل تشیع) اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان (بریلوی) کو بورڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔

نئے بورڈز کے قیام کی منظوری کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ نئے بورڈز کا ہر سطح پر خیر مقدم کیا جائے گا، مدراس کی تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور نہ ہی نصاب میں کوئی تبدیلی کی جائے گی، نئے بورڈز کے قیام سے تعلیم کے میدان میں بہتری کا موقع ملے گا۔

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button