Entertainment

عثمان مختار نے شادی کرلی بیوی کونسی مشہور شخصیت سب جان کر حیران

جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار نے شادی کر لی ہے. مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ عثمان کی بیوی کون سی مشہور ترین شخصیت ہے؟ ان کی شادی پر اداکارہ سارہ خان اور نیمل خاور نے شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ جان کر یقینا آپ سب بھی حیران رہ جائیں گے. دوستوں اداکار عثمان مختار کو کون نہیں جانتا۔ ان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بے پناہ شہرت ملی.
عثمان مختار نے اگرچہ صرف دو ہی ڈراموں میں کام کیا ہے مگر ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے ان کے دونوں ڈرامے کافی زیادہ ہٹ رہے. شادی سے پہلے عثمان مختار اور اداکارہ نے نیمل خاور کی جوڑی کو بے پسند کیا جاتا رہا. جنہوں نے ڈرامہ سیریل انا میں ایک ساتھ کام کیا مگر ایک ہی ڈرامے کے بعد نیمل خاور نے اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کر لی. اس کے بعد عثمان مختار نے دوسرا ڈرامہ سیریل کیا اداکارہ سارہ خان، اور ماورا حسین کے ساتھ کیا۔ اور ان کا یہ ڈرامہ سیریل بھی کافی زیادہ ہٹ رہا اور مداح ایک مرتبہ پھر اداکارہ سارا خان اور عثمان مختار کی شادی کے خواہش مند نظر آنے لگے. مگر سارہ کی فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد عثمان مختار کا کافی زیادہ مذاق اڑایا گیا کہ یہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں۔ اسی اداکارہ کی شادی ہو جاتی ہے.

مگر اب اخر کار اداکار عثمان مختار نے شادی کر لی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے سے کیا ہے. انہوں نے اپنی شادی کے اس خاص موقع پر کریم کلر کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ ان کی بیوی نے بھی ان کے ساتھ ملتے جلتے رنگ زیب تن کر رکھی تھی. نکاح کی تقریب کو انتہائی سادگی کے ساتھ اسلام آباد میں کیا گیا۔ جس پر چند مہمانوں سمیت اداکاروں نے شرکت کی. مگر شادی پر عثمان مختار کی بہترین دوستیں اداکارہ سارا اور اداکارہ نیمل خاور دونوں ہی شریک نہ ہو سکیں. جس کی وجہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے سے بتائی ہے. دوستوں عثمان مختار کا کہنا تھا کہ درحقیقت ان کی شادی کی تاریخ 2 اپریل تھی. مگر کرونا وائرس کی وجہ سے انہیں اپنی شادی کی بکنگ کینسل کروانا پڑی. اور وہ شادی پر اپنے دوستوں کو بھی نہ بلا سکے.
اس کے علاوہ اگر بات کی جائے عثمان مختار کی بیوی کی تو ان کا نام زونیرہ انم خان ہے۔ جن کا پاکستان شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں بلکہ زونیرہ انم خان ایک پڑھی لکھی خاتون ہے۔ اور پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہیں. ان کی بیوی کافی زیادہ تعلیم یافتہ ہے۔ جنہوں نے انٹرنیشنل لاء اور انٹرنیشنل ریلیشن میں ڈبل ماسٹر کر رکھا ہے۔ جو آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر چکی ہیں. اور ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ کی نوکری سرانجام دے رہی ہیں. جبکہ اداکار عثمان مختار بھی اداکاری سے پہلے جنرل اسمبلی کی سیٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کی عمر اس وقت چھتیس سال کے لگ بھگ ہے. اور 31 مارچ کو انہوں نے زونیرہ انم خان کے ساتھ شادی کر لی۔ جس پر انہیں تمام پاکستان شوبز انڈسٹری کی طرف سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button