Current issues

ٹنڈو محمد خان میں زیادتی کے بعد طالبعلم قتل

ٹنڈو محمد خان میں زیادتی کے بعد طالبعلم قتل. ٹنڈو محمد خان میں دل دہلادینے والا واقعہ، جہاں زیادتی کے بعد طالبعلم کو قتل کردیا گیا۔ گوٹھ عبداللہ رند جو کہ بلڑی شاہ کریم کے قریب واقعہ ہے، سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 13 سالہ طالب علم کی لاش جھاڑیوں سے ملی۔

آٹھویں جماعت کا طالب علم بچو کوہلی گزشتہ روز .لاپتہ ہوگیا تھا. مقتول کے والد جن کا نام دیوجی کوہلی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کل اپنے چھوٹے بھائی کو سامان دے کر گھر سے نکلا جس کے بعد لاپتہ ہوا اور آج لاش ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بعداز گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ مزید تفتیش تاہم ابھی جاری ہے۔

پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے واقعات اج کل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بچوں کو اغوا کرکے اپنی جنسی تسکین پوری کر کے انہیں بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے۔

اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے جہاں والدین کو بچوں کی حفاظت کرنی چاہئے وہیں ملک میں سخت قانون کی بھی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button