Education

اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

*نجی کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ*

پنجاب کے نجی کالجز و سکولز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کيخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ہائير ایجوکیشن نے نجی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی ہے جبکہ تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز کو7 روز میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے تمام اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنے سرکاری اوقات کار کے دوران نجی تعلیمی اداروں میں پڑھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ 2016 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی خدمات کے دوران کسی بین الاقوامی تنظیم یا کسی بھی نجی ادارے میں اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتا

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button