Current issues

طلال چوہدری کے گھر صف ماتم بچھ گیا

اس وقت آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ جو پنڈیمک ہے اس نے اپنا ایک سال مکمل کیا ہے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ کتنا ذیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ کتنا تکلیف دہ ہوتا جا رہا ہے. پہلے کہا یہ جا رہا تھا کہ دوسرے ممالک میں کرونا بہت زیادہ پھیل رہا تھا۔ لیکن پاکستان کے اندر اتنی بری حالت نہیں تھی. لیکن اب جو تیسری ویو آئی ہے اس نے تقریبا تمام لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے. سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ شاید بچوں میں کرونا نہیں پھیلتا۔
لیکن اب آنے والے دنوں میں اور یہ جو دن گزر رہے ہیں اس میں بہت کیسزیز ایسے رپورٹ ہو رہے ہیں جس میں بچے بھی اب اس موذی مرض سے نہیں بچ پائے. سب سے بڑھ کر آپ لوگوں نے دیکھا کہ عمران خان صاحب ان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئی تھیں اور اب طلال چوہدری۔ جن کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے. ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے. تقریبا خاندان کے کافی زیادہ افراد کرونا کے مرض میں نہ صرف مبتلا ہوئے ہیں بلکہ ان کی وفات بھی ہو چکی ہے.

اس سے پہلے آپ لوگوں نے یہ خبر بھی سنی تھی کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے گلے میں شدید درد تھا. ان کو بخار تھا. لیکن ان کی جو رپورٹس آئی ہیں وہ نیگیٹیو آئی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان کو انفیکشن ضرور ہے لیکن ان کو کرونا نہیں ہے۔ یہ اچھی بات ہے. ہمارے جو صدر ہیں عارفعلوی صاحب ان کو بھی کرونا ہو چکا ہے اور عمران خان صاحب نے ان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ آپ گھر پہ بہت زیادہ جوسز کا استعمال کریں۔ یخنی پئیں. اور ڈھیر سارا آرام کریں.
عمران صاحب کی رپورٹ نیگیٹیو آگئی ہے۔ وہ صحت یاب ہو گئے ہیں لیکن یہ کرونا جو ہے اس کے بارے میں پہلے تو یہ کہتے تھے کہ اس کے ایسے سمپٹمز ہیں کہ وہ نظر آتے تھے اب تو کئی لوگوں کو ایسے بھی کرونا ہو رہا ہے کہ سمپٹمز بھی نظر نہیں آ رہے. چھ لاکھ سے زائد اب تک اس کے کیسز درج ہو چکے ہیں۔ جس میں بہت سارے بچے بھی ہیں.
اب آتے ہیں طلال چوہدری صاحب کی طرف کہ ان کے اوپر یکے بعد دیگرے مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹے۔ آپ کو وہ پہلے والی بات تو یاد ہی ہوگی جو جھگڑا ہوا تھا لیکن اب ان کے گھر میں پچھلے پندرہ دن سے ایک کہرام مچا ہوا ہے اور میڈیا پہ شاید اس چیز کو اس طریقے سے رپورٹ نہیں کیا گیا کہ کے گھر کے تمام افراد کرونا کا شکار ہو گئے تھے۔ جس میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ لیکن تقریبا پانچ سے چھ اموات ہوگئی ہیں ان کے اپنے گھر میں. سب سے پہلے جو کہرام مچا ہے کہ جو طلال چوہدری ہیں ان کی والدہ صاحبہ کا انتقال ہو گیا ہے. اور ابھی وہ اس غم سے اس دکھ سے باہر نہیں نکلے تھے کہ ان کے خاندان میں اور چار اموات ہوگئیں۔ طلال چوہدری نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ ان کے ایک کزن احمد بلال نے ٹویٹر پر اس چیز کو کنفرم کیا۔ دراصل ایک وزیر نے ٹویٹر پر طلال چوہدری سے ان کی والدہ کا افسوس کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے گھر میں کافی زیادہ اموات ہوگئی ہیں اب تک.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button