Islamic

سورۀ یاسین کا طاقتور عمل

سورۀ یاسین کا طاقتور عمل پہلے ہی دن آپکی ہر مراد پوری۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ قرآن کی اس مبارک سورت یعنی سورۃ یاسین سے مشکلات کا حل نکال سکتے ہیں. یہ سورت قرآن پاک کا دل ہے. آج ہم آپ کو قرآن کی اس مبارک سورت یاسین کے بارے میں بتائیں گے کہ اس کے پڑھنے کی کیا فائدے ہیں. اور اس سورت کو روزانہ پڑھنے سے کن کن مشکلات سے بچا جا سکتا ہے؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو تو اس پوسٹ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا. تاکہ آپ کو وظیفہ کرنے کی پوری سمجھ آجائے. اور آپ کی بہتر رہنمائی ہو سکے. کیونکہ اگر ایک چھوٹا سا کام بھی رہ جائے تو وظیفہ پوری طرح اثر نہیں کرتا. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لیے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یاسین ہے. اور جس شخص نے سورۃ یسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالی اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کی رضامندی کے لیے جو شخص سورہ یسین پڑھے گا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے. لہذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو. اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورۃ یسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا وہ بخشا ہوا ہوگا. بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورۃ یاسین ہو. کیونکہ سورۃ یسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں۔

اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالی کی طرف سے طے ہے. اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے. لیکن یہ عمل ان کے لیے ہے جو شادی کے طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اور رشتے نہیں ہوتے وہ خود کر لیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کر سکتا ہے. شادی کے لیے ایک مفید عمل روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام سورۃ یاسین کو پڑھیں جلد از جلد شادی ہو جائے گی. انشاءاللہ اس وظیفے کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہو جاتی ہے بلکہ قیدی تک رہا ہو جاتے ہیں. آپ سب لوگوں کے لیے میں اس نایاب عمل کو پیش کر رہی ہوں۔ یہ عمل آپ کسی قیدی کو رہائی دلانے کے لیے پڑھیں. آپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاءاللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی. مقروض پڑے تو قرض ادا ہو جائے گا۔ جیسا کہ عالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضے میں پھنسا ہوا ہے. مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے قرض لے کر اس امید پر کاروبار کرنا پڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کر دیں گے. لیکن قرض ایسا مرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہو پاتا ہے. قرض کے بارے میں حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہیے.
بہت سے لوگ قرض ادا نہیں کر پاتے تو ان کی اولاد میں بھی اس کی سکت نہیں ہوتی. قرض کی ادائیگی کے لیے لوگ قرض لے کر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر ادا نہیں ہو پاتا. اس کے لیے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں. اور وہ وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد صبح و شام سورۃ یسین کو پڑھنے سے جلد از جلد مقروض کا قرض ادا ہو جائے گا. اگر کوئی مسافر سفر میں ہو اور وہاں پانی میسر نہ ہو یا کسی ایسی جگہ پر ہو جہاں پانی میسر نہ ہو یا گندہ پانی ہو وہاں پر اگر یاسین کی تلاوت کی جائے. یا سفر کے دوران سخت پیاس لگی ہو تو بھی اللہ تعالی اس پیاس کو سیراب فرما دیتا ہے. یا سفر کے دوران صبح و شام سورۃ یاسین پڑھے تو تعالی پیاسے کو سیراب فرما دیتا ہے. اور اگر کسی مسافر کو سفر کے دوران مشکلات پیش آ رہی ہوں اور سفر کرنا ناممکن ہو چکا ہو تو جیسے گاڑی کا بار بار خراب ہو جانا ٹریفک کی وجہ سے سفر میں رکاوٹ آجائے تو وہ سفر میں سورت یاسین کی تلاوت کرے. تو انشاءاللہ تعالی سفر آسانی سے طے ہو جائے گا.

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں عام سی بات ہے. تو اس لیے ہم آپ کو بھوک سے چھٹکارا پانے کا بے حد آسان اور آزمودہ عمل بتانے جا رہے ہیں کہ بعد نماز فجر یا صبح و شام سورۃ یاسین کو پڑھنے سے. انشاءاللہ تعالی بھوک سے چھٹکارا مل جائے گا. بلکہ اس کے پڑھنے سے اچھا لباس ملتا ہے. اگر کوئی شخص کوئی لباس لینا چاہتا ہو اور اسے لباس لینے میں مالی رکاوٹ ہو یا جو بھی رکاوٹ ہو تو وہ سورۃ یاسین کی تلاوت کرے انشاءاللہ اچھا لباس مل جائے گا. اور تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی. گمشدہ چیز کے واسطے پڑھے تو چیز مل جائے گی۔ عموما آپ کوئی بھی چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں اور یاد نہیں آتا اور آپ اس چیز کی تلاش میں لگے ہوتے ہیں. جو آپ نے اپنے ہاتھ سے ہی رکھی ہوئی ہوتی ہے اور پتہ نہیں چل رہا ہوتا کہ وہ چیز چلی گئی ہے.
تو آج ہم آپ کی خدمت میں ایک ایسا آسان اور مجرب وظیفہ لے کر آئے ہیں جس کو کرتے ہی آپ کی گمشدہ چیز آپ کو واپس مل جائے گی. اور وہ مجرب وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام سورۃ یاسین کی تلاوت کرنے سے آپ کو با آسانی آپ کی گمشدہ چیز مل جائے گی. انشاءاللہ. قریب المرگ کے پاس تو نزاع میں آسانی ہو جائے گی. قریب المرگ شخص کا دوسرا حق یہ ہے کہ اس کے پاس سورۃ یاسین کی تلاوت کی جائے تاکہ اگر اس پر غم رات الموت یعنی موت کی سختیاں ہیں وہ کم ہو جائیں. اور اس کی روح اس کے بدن سے آسانی سے نکل کر اپنے خالق حقیقی کے پاس چلی جائے. اگر آپ قریب المرگ کے سامنے سورۃ یاسین کی تلاوت کریں گے تو انشاءاللہ مرنے والے شخص کی روح آسانی سے قبض کر لی جائے گی. ہماری آپ سے التماس ہے کہ آپ اس سورۃ کی تلاوت خود بھی کریں اور اگر یہ عمل آپ کو پسند آیا ہو تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں کیونکہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپ کی بگڑی بنا سکتا ہے. جلدی کریں نیکی میں دیر نہ کریں. شاید آپ کا ایک عمل کسی کی کھوئی ہوئی زندگی واپس لوٹا دے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button