Islamic

سورہ الرحمن پڑھنے کے حیرت انگیز فائدے

جس طرح اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر چیز کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے بنایا ہے. اسی طرح اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ہر مشکل اور ہر بیماری کا علاج رکھا ہے. اور بالکل اسی طرح ہر سورت کو پڑھنے کے اپنے اپنے فائدے حاصل ہوتے ہیں اور سورہ الرحمن کو پڑھنے کے بھی اپنے ہی زبردست فوائد ہیں. سورہ الرحمن ستائیسویں پارے میں ہے. اور سورتوں کی نمبرنگ کے حساب سے یہ 55 نمبر کی سورہ ہے
جس شخص کے تمام بدن میں درد ہوتا ہو. اسے چاہیے کہ اس سورہ کو پڑھ کر مقام درد پر دم کرے انشاءاللہ صحت ہوگی. اگر خود نہ پڑھ سکے تو دوسرے سے پڑھا کر یا کسی سے لکھوا کر اپنے پاس رکھے. بفضل خدا تمام امراض سے شفاء پائے گا. اشوب چشم کے لیے نافع ہے لکھ کر اور دھو کر پینا سے، بڑھی ہوئی تلی کے لیے بھی مفید ہے. جب خسرہ یا چیچک کی وبا پھیل رہی ہو تو اس سے حفاظت ہے. مونگ یا لونگ پر سورہ الرحمن تین بار باوضو پڑھے اور دم کر کے ان لونگوں میں سے تین یا پانچ یا ساات لونگ لے کر منہ میں ڈال کر پانی سے نگل لیں انشاءاللہ تعالی خسرہ اور چیچک سے حفاظت رہے گی.

اگر کسی کا دل تیزی سے دھڑکتا ہو یا ہول دل کا مرض ہو تو پوری سورہ الرحمن کو باوضو پڑھ کر پانی پر تین بار پھونک مار کر دم کر کے مسلسل ایک ہفتہ تک پلائیں. انشاءاللہ تعالی جلد فائدہ حاصل ہوگا. اگر کسی گھر میں بے برکتی ہو تو وہاں سورۃ رحمن کی تلاوت ہر روز کرنا مفید ہے. اگر کوئی شخص بہت ہی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہو تو اس شخص کے پاس روزانہ سورہ الرحمن کی تلاوت کریں انشاءاللہ تعالی بیماری سے نجات ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button