Islamic

سورہ قریش کے کرشماتی فوائد

امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے. اور ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو صدا عافیت کے سائے میں رکھے. سورہ قریش ہماری زندگی کی مالی اور گھریلو الجھنوں کا بہترین حل ہے. آپ عمل کریں اور فائدہ اٹھائیں. یہ سب کے آزمودہ ہیں. رخصتی میں نصیحتوں کے ساتھ سورہ قریش کا تحفہ دینا نہ بھولیں. پھر آپ کی بیٹی ہمیشہ خوش اور آباد رہے گی. سسرال اور شوہر بھی راضی رہیں گے. بیٹیوں کو نئے گھر کے طور طریقے سمجھنے میں ٹائم لگتا ہے. اسی وجہ سے بہت سے کام پسند نہیں آتے.

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کام توجہ سے کریں. بڑوں سے پوچھ لیں اگر پھر بھی لگے کہ کام صحیح نہیں ہوا باتیں سننی پڑیں گی تو سورہ قریش کا ورد کریں ایک دو یا تین بار پڑھیں یہ تو وقت سے پہلے پڑھنے کا کمال تھا. بات بڑھے گی نہیں تو جھگڑے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا. اگر پڑھنا بھول جائیں اور غلطی ہو جائے تو اکیس بار پڑھ کر باتیں سنانے والے کا تصور کر کے پھونک دیں. اب یقینا بچ جائیں گے. صلح کرانے کے لیے بھی یہ عمل کمال کا ہے. اگر دو لوگوں میں صلح کرانی ہو چاہے وہ آپ کے پڑوس میں ہوں، دوسرے شہر میں، آپ گھر بیٹھے ہی اکیس بار سورہ قریش پڑھ کر دونوں کا تصور کر کے پھونک دیں.

اگر ان بن زیادہ ہو تو تین دن تک کام بن جائے گا. صلح ہو جائے گی. آپ اپنے لیے کرنا چاہیں تو دوسرے حریف پر اکیس بار سورہ قریش پڑھ کر دم کریں. تصور کر کے پھونکے. سورہ قریش انا کا مسئلہ بنانے والوں کے لیے بھی بہترین تحفہ ہے. بعض لوگ صلح تو کرنا چاہتے ہیں پر پہل کرنا نہیں چاہتے. تو وہ بھی اکیس بار پڑھ کر جس سے صلح چاہتے ہیں اس کا تصور کر کے پھونک دیں. آپ کی پہل بھی ہو جائے گی اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا. بچوں کی ضد کے لیے ایک سے تین بار سورہ قریش پڑھیں. بچہ فورا ضد چھوڑ دے گا اور آپ کی بات مان لے گا. اگر کسی کو آپ نے کچھ غلط کہہ دیا ہے اور چاہتے ہیں کہ یہ بات دوسروں تک نہ پہنچے تو سننے والے پر ایک بار پڑھ کر پھونک دیں. یا صرف مقصد ذہن میں رکھ کر پڑھ لیں. وہ کسی سے کچھ نہیں کہے گا. جھگڑا نہیں بڑھے گا.

بچوں کے جھگڑے اگر بچے آپس میں جھگڑا کر رہے ہوں اور آپ کچن میں ہوں یا دوسرے کمرے میں ہوں ان کی آواز تو وہاں جائے بغیر ہی ایک دو یا تین بار ہی سورہ قریش کا ورد کریں گی تو جھگڑا ختم ہو جائے گا. بڑبڑ کرنے والوں کے لیے کبھی بچوں کو یا بڑوں کو کوئی بات بری لگ جاتی ہے یا کسی کو مارو تو وہ بڑ بڑ کرتا رہتا ہے. یا کوئی مسلسل کسی کی برائی کر رہا ہو یا تلخ گفتگو کر رہا ہو یا دو لوگ آپس میں بحث کر رہے ہوں تو ان کو چپ ہونے کا کہنے کی بجائے صرف ایک یا دو یا تین بار سورہ قریش پڑھیں وہ بندہ فورا چپ ہو جائے گا. کچھ ناگوار گزرے تو بھی آپ ایک دو یا تین بار سورہ قریش پڑھیں. بغیر کچھ کہے اپنی بات منوائیں. بچوں کی حرکت پر اکثر ماؤں کو ہی باتیں سننی پڑتی ہیں. چاہے وہ محلے والوں سے ہوں یا گھر والوں سے یا ان کے اپنے سے بس جب بھی آپ کو لگے کہ آپ کے بچے کی یہ حرکت آپ کو باتیں سنوائے گی. چاہے وہ محلے میں کسی بچے کو مار کر آیا ہو یا گھر پر کچھ نقصان کیا ہو سنانے والے کا تصور کر کے سورہ قریش ایک دو یا تین بار پڑھیں. اور بچ جائیں کیونکہ اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے. جب کوئی باتیں نہیں سنائے گا تو آپ ہی کسی سے جھگڑا نہیں ہوگا.

مالی فوائد کے لیے بھی یہ عمل کمال ہے. یعنی کچھ بھی خریدتے وقت اپنی مرضی کے ریٹ پر خریدیں. خریداری کے وقت سورہ قریش کا ورد کریں. اور اٹھائیں. دکاندار جلد ہی مان جائے گا. جھگڑا بھی نہیں ہوگا. پھونکنا نہیں ہے صرف مقصد کو ذہن میں رکھ کر پڑھنا ہے. یہی طریقہ سواری پر جانے کے لیے کرایہ طے کرتے وقت آزمائے اور نفع پائیں. سواری جلد ملنے کے لیے بھی یہی طریقہ اپنائیں. راستہ بھول جائیں تو اس کے لیے بھی یہی آزمائیں. ہاسپٹل, بل جمع کرانے کے لیے یا رش والی جگہ پر ورد کریں. اور پہلے آئیے پہلے پائیے والے فقرے کو سچ ہوتے دیکھیے. آپ کی باری جلد ہی آئے گی. میں نے بہت سے لوگوں کو ان کے مسئلوں کے مطابق بتایا. انہوں نے آزمایا نفع پایا. جب وہ مجھے بتاتے ہیں تو میری خوشی دوبالا ہو جاتی ہے. آپ بھی اس صورت کو اپنی زندگی میں شامل کریں. اور ہمیشہ خوش رہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button