International

شمالی کوریا میں دوسرا خطرناک میزائل دھماکہ

جنوبی کوریا کےجوائنٹ چیف آف سٹاف نےکہا ہےکہ شمالی کوریا نےجمعرات کےروزدومختصرفاصلےتک مارکرنےوالےمیزائل تجربے کیےہیں۔دونوں میزائل 19 منٹ کےوقفےسےداغےگئے۔ان میزائلوں نے 450 کلومیٹرکا فاصلہ طےکیا اور 60 میٹرکی اونچائی تک گئے۔ پہلا میزائل کوریا کےٹائم کےمطابق صبح سات بج کرچھ منٹ پراوردوسرا میزائل سات بج کرپچیس منٹ پرداغا گیا۔ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ میزائل بلاسٹک میزائل تھےیا نہیں۔اگران کےبلاسٹک میزائل ہونےکی تصدیق ہوجاتی ہےتویہ جوبائیڈن کےصدربننےکےبعد پہلا موقع ہوگا کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہو۔
آخری دفعہ شمالی کوریا نےتقریبا ایک سال پہلےبلاسٹک میزائل کا تجربہ کیاتھا۔مبصرین کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کی طرف سےتازہ ترین واقعات اس بات کی نشاندہی کرتےہیں کہ شمالی کوریا اب امریکہ کےساتھ آہستہ آہستہ تناوبڑھانےکےلیےتیاری کررہا ہےاوراس کی اشتعال انگیزکاروائیاں امریکہ کےغیرمنظم ردعمل کی وجہ سےمزید بڑھ سکتی ہیں۔اس سےپہلےاتوارکوبھی شمالی کوریا نےدوکروزمیزائلوں کا تجربہ کیا تھا لیکن امریکہ کےصدرجوبائیڈن نےاسےمعمول کا کام قراردیتےہوئےکہا تھا کہ شمالی کوریا کےروئیےمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button