Sports

شاہد آفریدی کرکٹ کے بادشاہ۔

شاہد آفریدی کرکٹ کے بادشاہ۔ بوم بوم شاہد خان آفریدی کا شمار ان چند جا رہانا کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کھیل سے اپنا لوہا منوایا۔
شاہد خان آفریدی کرکٹ کے بڑے بڑے ریکارڈز کے مالک ہیں جن میں ان کی تیز ترین سنچری اور دنیا کا سب سے لمبا چھکا ایک ہے۔
شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اکتوبر 1996 کو کینیا کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 20 مارچ 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ تھا۔
شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر 1998 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 13 جولائی 2010 کو آسٹریلیا ہی کے خلاف کھیلا۔ تھا
اور اسی طرح شاہد خان آفریدی نے اپنا پہلا ٹی ٹوئینٹی میچ 28 اگست 2006 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹی ٹوئینٹی میچ 31 مئی 2018 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 398 میچ کھیلے اور 8064 رنز بنائے جب کہ 27 ٹیسٹ میچوں میں 1716 بنائے اور 99 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1416 رنز بنائے۔
شاہد آفریدی نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 113 میچ کھیلے اور 5695 رنز بنائے، اور لسٹ اے کیریئر
501 میں میچ کھیل کر 10881 رنز بنائے بالنگ کی بات کی جائے تو شاہد خان آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 27 میچوں میں 48 وکٹیں لیں اور 398 ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 395 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچوں میں شاہد آفریدی نے 98 وکٹیں حاصل کیں۔
فرسٹ کلاس کیریئر میں شاہد آفریدی نے 266 وکٹیں حاصل کیں اور لسٹ اے کیریئر میں شاہد آفریدی نے 510 وکٹیں حاصل کیں ۔
شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ دنیا کی تمام لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button