Islamic

ماہِ شعبانِ کی فضیلت

شعبان وہ عظیم مہینہ ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے۔ اس بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے جو شخص اس مہینے میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کے لئے واجب ہو جاتی ہے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ماہ شعبان کا چاند نمودار ہوتا تو امام زید العابدین رضی اللہ تعالی عنہا اپنے اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے: اے میرے اصحاب! جانتے ہو کہ یہ کون سا مہینہ ہے؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور حضرت خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ پس اپنے نبی کی محبت اور خدا کی قربت کے لیے اس مہینے میں روزے رکھو۔ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ ! میں نے شعبان سے زیادہ کسی دوسرے مہینے میں آپ کو اتنے اہتمام سے روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “یہ ایسا مہینہ ہے جو ماہ رجب اور ماہ رمضان کے درمیان میں آتا ہے۔ اور لوگ اس سے غفلت برتتے حالانکہ اس مہینے میں پورے سال کے اعمال اللہ سبحانہ و تعالی کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔ اور میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال اس حالت میں پیش کئے جائیں کہ میں روزے میں ہوں”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button