Current issues

سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج اور حافظ حمد اللہ کا ردعمل

سرکاری ملازمین کے احتجاج پر اس توقع اس شیلنگ اور لاٹھی چارج پر حافظ حمداللہ رہنما جے یو آئی اے ۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا ردعمل۔

عمران خان کے پاس آپ نے اراکین اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ روپے ڈویلپمنٹ کے نام پر سینٹ الیکشن سے پہلے بطور سیاسی رشوت اور ہارس ٹریڈنگ ،دیتے ہیں مگر ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لئے پیسہ نہیں ۔

تمام ملازمین کے احتجاج کو نہیں روک سکتے تو شیخ رشید پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کیسے روک سکیں گے افزہ حمداللہ

تم اور تمہاری حکومت شیخ چلی کی خوابوں کی دنیا پر کھڑی ہے گراؤنڈ پر عوام کے لئے مہنگائی بے روزگاری اور ڈنڈے کے علاوہ کچھ نہیں دے سکے۔ حافظ حمداللہ

حکومت ملازمین سے مذاکرات کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی حافظ حمداللہ

ہم روز اول سے کہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی عوامی حکومت نہیں ہے بلکہ جمہوریت کے نام پر آمریت ہے ۔

مدینہ کی ریاست کے نام نہاد امیرالمومنین کی حکومت میں ملازمین کو اپنے مطالبات اور جائز حقوق کیلئے احتجاج کرنا بھی جرم ہے ۔حمد اللہ ۔

ملک پر سیاسی لوٹوں سی خانہ بدوشوں سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ٹولے کا سرکار مسلط ہے شیخ رشید کنٹرول روم میں بیٹھ کر ملازمین پر تشدد کرنے کا حکم دے رہے ہیں

سرکاری ملازمین کے احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حافظ حمداللہ ۔

واہ یہ ہے مدینہ کی ریاست وہ یہ ہے نیا پاکستان واہ یہ تبدیلی سرکار
خواب تو اونچے دکھائے لوگوں کو لیکن خوابوں کو چکنا چور کر دیا ۔

آخر تم پاکستان کی عوام سے چاہتے کیا ہو کیا تم پاکستان کی عوام کو اور زیادہ پیسنے کی کوشش کر رہے ہو کیا تم کسی اور کے ایجنٹ ہیں پر تم لوگوں کو پیس رہے ہو ۔
رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کی پریس کانفرنس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button