Islamic

روشنی کب آتی ہے؟

حضرت نصیرالدین چراغ دہلوی نے اپنے مریدوں سے ایک مرتبہ پوچھا روشنی کب آتی ہے؟ ایک مرید نے بڑے ادب سے جواب دیا. حضرت جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے یہی روشنی ہے. دوسرے مرید نے کہا حضور جب دور درختوں کو دیکھ کر معلوم ہو جائے کہ بیری کا درخت کون سا ہے اور شیشم کا درخت کون سا؟ تو سمجھ لیجیے کہ روشنی
آگئی ہے.

مرشد نے یہ جواب سن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی. کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہ تھا. اس پر مرشد نے ارشاد فرمایا. جب تم ضرورت مند کے چہرے پراس کی ضرورت پڑھ لو تو جان لو کہ روشنی آ چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button