Islamic

رزق کے لیے رمضان کے پہلے عشرے میں ایک بار پڑھیں

پیارے دوستوں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور ہماری دعا ہے اللہ رب العزت کی بارگاہ عدالت میں کہ وہ صدا آپ کو عافیت کے سائے میں رکھے. معزز خواتین و حضرات مال و دولت میں اگر انسان اضافہ چاہتا ہے تو رمضان اس کے لیے بہت ہی خیر و برکت والا مہینہ ہے. اگر آپ اپنے رزق میں برتری چاہتے ہیں. تو یہ مہینہ ہاتھ سے نہ جانے دے. کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے دوستوں جس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بڑے شوق سے استقبال کیا کرتے تھے. رمضان مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس مہینے کا درجہ رکھتا ہے. جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اس ماہ کی برکات سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں. اس ماہ کی بہت فضیلتیں بیان کی گئی ہیں. جو کہ کتابوں میں بھی موجود ہیں. اور ہم وقتا فوقتا علماء حضرات سے بھی سنتے رہتے ہیں.
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے اس ماہ کی اول رات میں ہی تمام اہل و قبیلہ کی مغفرت کر دی جاتی ہے. جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صحابہ سے دریافت کرتے تم کس کا استقبال کر رہے ہو؟ تمہارا کون استقبال کر رہا ہے؟ اور یہ الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار فرمائے تو اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرمایا کہ یا رسول اللہ کیا کوئی وحی اترنے والی ہے یا کسی دشمن سے جنگ ہونے والی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں تو کوئی بات نہیں ہے. تم رمضان کا استقبال کر رہے ہو. جس کی پہلی رات تمام اہل قبیلہ کو معاف کر دیا جاتا ہے. اور رمضان میں ایک عمل کا ثواب سات سو گنا تک ملتا ہے. یعنی کہ اگر ایک نیکی کا عمل کیا جائے تو رمضان المبارک کے ماہ میں اس کا سات گنا اضافے کے ساتھ آپ کو ثواب ملتا ہے. اس ماہ مبارک میں مسلمان کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عبادات کی جائیں اللہ کی رحمت جو اپنے عروج پر ہوتی ہے. اس سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے. اور اپنی زندگی کو سنوارا جا سکے. لہذا آج ہم اپ سب کو اس بابرکت مہینے کے حساب سے ایک ایسے وظیفے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی بدولت آپ پر دولت کی بارش ہوگی. انشاءاللہ اتنا مال رب العزت کی ذات عطا فرمائے گی کہ آپ کی سات نسلیں بھی کھائیں تو ختم نہ ہو پائے گی.

عزیز خواتین و حضرات حقیقت یہ ہے کہ رمضان المبارک کے حدود و حساب فیض و برکات کو دیکھیں تو یوں لگتا ہے کہ رب کائنات نے اپنے گناہ گار بندے معاف کرنے اور اپنے قرب سے نوازنے کا فیصلہ فرمایا ہے. وہ کمزور اور خطا کار انسان جو اپنے عمل کی بنیاد پر آسان حساب کا مہتمم بھی نہیں ہو اس کے بچنے کی ایک ہی صورت ہو سکتی ہے اور وہ ہے اللہ رب العزت کا بے پایہ فضل اور احسان. لہذا اس ماہ میں اللہ رب العزت اور اس کی مغفرت اور فضل کے حصول کے لیے دلوں کی کھیتی کو پہلے سے ہی تیار کر لو. سبحان اللہ. وہ انسان بہت ہی بدبخت انسان ہے جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آئے اور وہ اپنے گناہ کو بخشوا نہ سکے. اگر انسان اس مہینے میں اللہ پاک سے کوئی بھی چیز مانگے گا تو اللہ رب العزت کی ذات اس کو عطا فرمائیں گے آج میں جو عمل آپ کو بتانے جا رہی ہوں اگر آپ یہ عمل کریں گے تو انشاءاللہ اللہ رب العزت آپ کے مال و دولت میں بہت ہی زیادہ اضافہ عطا فرما دیں گے. اور مال و دولت میں بہت ہی برکت عطا فرما دی جائے گی. مال و دولت اتنی ہوگی اتنی ہوگی کہ سات نسلوں تک یہ استعمال کی جائے گی تب بھی ختم نہ ہو پائے گی.
عمل آپ نے رمضان کے پہلا روزہ رکھنے سے جاری کرنا ہے. اور پہلے عشرے تک اس کو مکمل کرنا ہے. آپ نے روزہ افطار ہونے سے بیس منٹ پہلے یہ عمل کرنا اگر کوئی بھی شخص چاہتا ہے کہ اس کے کاروبار میں بہت سارا فائدہ ہو اس کو نقصان ہوتا دکھائی دیتا ہو. اپنے کاروبار میں اگر وہ چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو تو وہ بھی کرے اور یہ عمل پہلے روزے سے شروع ہوتا ہے اور پہلے عشرے پر جا کر ختم ہوتا ہے. یعنی کہ یہ دس دن کا عمل ہے. روزہ افطار ہونے سے بیس منٹ پہلے اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ لیں. اور پھر سورۃ البقرہ کی آیت نمبر پانچ ایک سو ایک مرتبہ تسبیح کر لیں. اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ‌ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏ اور تسبیح کر کے افطاری کی چیزوں پر دم کر لیں. اور اس عمل کو رمضان کے پہلے عشرے میں مکمل جاری رکھیں. اور پھر اس عمل سے بھرپور رزق حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button