Islamic

رمضان کی فضیلت و اہمیت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ والہ وسلم کا ارشاد ہے. جب رمضان کی پہلی شب ہوتی ہے تو شیطان اور سرکشی جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے. جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں. اور کوئی بھی دروازہ کھلا نہیں چھوڑا جاتا. جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور کوئی بھی دروازہ بند نہیں رکھا جاتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے. اس دروازے سے قیامت کے دن روزہ رکھنے والے ہی داخل ہوں گے. ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہیں ہوگا. کہا جائے گا روزہ رکھنے والا کہاں ہے? پھر اس دروازے سے داخل ہوں گے.
جب روزہ رکھنے والوں میں آخری داخل ہو جائے گا تو دروازہ بند ہو جائے گا. پھر کوئی بھی اس دروازے سے داخل نہیں ہوگا. نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے. ہر چیز کی ایک زکوۃ ہوتی ہے. اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے. جو شخص اللہ کے راستے پر ایک دن روزہ رکھے گا. اللہ تعالی اس کے بدلے میں اس کے چہرے کو آگ سے ستر سال کی مسافت پر رکھے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button