Islamic

رمضان کا مقصد احادیث کی روشنی میں

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس رب کریم نے ہماری زندگی میں ہمیں ایک اور رمضان المبارک کا مہینے نصیب فرمایا ہے. اس مہینے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس مہینے کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے دوستوں ویسے تو سارے مہینے اللہ کے ہی ہیں لیکن اللہ تعالی نے خاص رمضان المبارک کے مہینے کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے.
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے. رمضان کی اہمیت کے بارے میں اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا اگر مجھے آپ کی امت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ بناتا. جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے تھے کہ یہ چاند خیر و برکت کا ہے. یہ چاند خیر و برکت کا ہے. میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا.

حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہو جائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کروا سکے. جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا آمین. حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اور اس پر حضرت محمد علیہ وآلہ وسلم کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہیے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کر دیا جاتا ہے. اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے. اور سرکش جنوں کو بھی بند کر دیا جاتا ہے دوزخ کے دروازے بھی بند کر دیے جاتے ہیں. اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا اور بہشت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے اور اپنے نفس کو گناہوں سے بعض رکھ.
کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا ہے. اور ان کو چھوڑنے کا ہے اور خدا تعالی کے لیے ہے اس مہینے میں اللہ تعالی بہت سے بندوں کو معاف فرماتے ہیں. دوزخ کی آگ سے آزادی دیتے ہیں. اس مہینے میں کی جانے والی چھوٹی سی چھوٹی نیکی بھی بہت بڑے ثواب کا ذریعہ بنتی ہے. آئیں ہم مل کر عہد کرتے ہیں کہ اس مہینے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی اور ہر بڑی سے بڑی نیکی کو کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے. اس مہینے میں ہمیں ہمارے اردگرد کے غریب اور مفلس لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا ہے. کی جتنی استعداد ہو. آپ اپنی استعداد کے مطابق لوگوں کی مدد ضرور کریں. اللہ پاک اس نیک مقصد میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے. آمین میری طرف سے آپ سب کو رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت بہت مبارک ہو. مجھے بھی اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button