Education

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
لاہور. وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرکہاہے کہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونگے جبکہ نویں جماعت کےامتحانات 24جون سے 11جولائی تک جاری رہیں گے.

جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گےجبکہ بارہویں جماعت کےامتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد ہوں گے.

تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹےہوگا جبکہ پیپرز میں ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سبجیکٹوو مختصرہوگا.
امتحانی مراکز میں ایس او پیز کےتحت پرچے ہوں گے.

مزید انکا کہنا تھا کہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہونگی

انہوں نےمزید بتایا کہ پہلی سےآٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل ,نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کےطلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے.

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button