Sports

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اجازت ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی۔

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اجازت ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی۔
پاکستان میں میں کرکٹ کی بحالی تو ہو گئی لیکن تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا مزا ادھورا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کرکٹ میں تماشائیوں کے جانے پر پابندی عائد ہے، اور پاکستان جنوبی آفریقہ سیریز میں بھی کسی تماشائی کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں۔
اور 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں تماشائیوں کی تعداد کتنی ہوگی اس کے بارے میں اہم ترین خبر جانیئے۔
پی ایس ایل 6 میں پی سی بی کو محدود کراؤڈ کی اجازت مل گئی ہے جس کا اعلان کل متوقع ہے، مگر پی سی بی کی کوشش ہے کے 40 یا 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہو۔ اسی سلسلے میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے این سی او سی کے ہکام سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ہے جس میں این سی او سی کے ہکام کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس کے بعد ہی این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو محدود تعداد میں تماشائیوں کی اجازت دی ہے، جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں ہونگے، جس کے پہلے مرحلے میں کراچی میں مقابلے ہونگے کہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں مقابلے ہونگے، واضع رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 2020 کے کچھ میچز بھی کو ویڈ19 کی وجہ سے ملتوی ہو گئے تھے پھر وہ مقابلے دوبارا کرائے گئے تھے جس کا فائنل کراچی کنگز کی ٹیم نے جیتا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں اس بار بھی لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطان، کراچی کنگز، کوئیٹہ گلیڈیئیٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button