Sports

پاکستانی کرکٹرز تیار رہیں اب کسی وقت نیب کی ٹیم آپ کے گھر آ سکتی ہے۔

پاکستانی کرکٹرز مہتات رہیں اب کسی بھی وقت نیب کی ٹیم آپ کے گھر آ سکتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات لینے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کی روک تھام کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں موجودظ کھلاڑیوں کے اثاثوں کی چھان بین کا بل تیار کر لیا ہے جو تمام جلد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا، پی سی بی کے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج لیفٹ ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میں کرکٹ کو فکسنگ سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کے اثاثوں کی تفصیلات لی جائیگی جو بھی کرپشن میں ملوث نکلا اس کو اس جائیداد سے ہاتھ دھونے پڑیں گے اور جیل بھی ہو سکتی ہے۔

بل میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کو سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کی جائیداد اور آمدن کی معلومات لینے کا حق حاصل ہوگا اور اگر کوئی کرپشن میں ملوث نکلا تو اس کو اپنی جائیداد سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد ہے کہ کرکٹ کو کرپشن سے دور رکھا جا سکے۔ اور ماضی میں ہونے والے واقعات کو دوہرایا نہ جائے ۔
پی سی بی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج کا مزید کہنا تھا پی ایس 6 کا آغاز ہونے والا ہے۔ اور پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے اس بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کروایا جائے گا تاکہ پی ایس ایل 6 میں اس قسم کا کوئی کیس سامنے نہ آئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کا بل پاس ہونے کے بعد کرکٹر تیار رہیں ان کے گھر بھی نیب کی ٹیم آ سکتی ہے۔۔
اور پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کرکٹ سے کرپشن دور رکھنے کے حق میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button