Sports

جنوبی آفریقہ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

جنوبی آفریقہ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ پاکستانی ٹیم جیت چکی اور ایک میچ باقی۔
اس کا بعد 3 ٹی ٹوئینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کے لئے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ٹی 10 لیگ کی مصروفیات کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جب کہ فخر زمان، شاداب خان، نسیم شاہ اور اماد وسیم ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر رہنے والے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئینٹی کی کپتانی سنبھالیں گے، پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
کپتان بابر اعظم، حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، ذیشان اشرف، عامر یامین، عماد بٹ ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود ۔
واضح رہے کہ انجریز کے بائث ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شاداب خان، فخر زمان اماد وسیم اور نسیم شاہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ ئ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے جائینگے۔ اور ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کی ٹی ٹوئینٹی رینکنگ کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان ٹیم ٹی ٹوئینٹی میں چوتھے نمبر پر ہے، جب کہ جنوبی آفریقہ کا نمبر پانچواں ہے۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے مابین ٹی ٹوئینٹی سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 13 فروری کو جب کہ تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button