Sports

پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ مکمل تفصیل جانیئے

پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا مکمل تفصیل جانیئے۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز جاری ہے جس میں 2 ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل شامل ہیں۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی آفریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا،اور ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ باقی ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی آفریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، پاکستانی ٹیم نے جنوبی آفریقہ کو بالنگ اور بیٹنگ میں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور پاکستان نے وہ میچ چوتھے ہی دن جیت لیا تھا۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان دوسرا میچ4 فروری کو راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا، میچ کے جیتنے کی بات کی جائے تو پاکستان 53 فیصد فیوریٹ ہے اور جنوبی آفریقہ 30 جب کہ 17 فیصد میچ ڈرا ہونے کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کے پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 ٹی ٹوئینٹی میچوں کا آغاز ہوگا
ٹی ٹوئینٹی سیریز کا پہلا میچ 11 فروری 2021 کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 13 فروری 2021 کو اور تیسرا میچ 14 فروری 2021 کو کھیلا جائے گا ۔
جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیم آخری بار 2007 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی اس کے بعد اب یعنی14 سالوں کے طویل عرصے کے بعد جنوبی آفریقہ پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اسی اسکواڈ کے ساتھ کھیلے گی، اور جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیم میں کچھ دبدیلیوں کا امکان ہے۔
۔واضح رہے کہ 2 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے
دوسرا ٹیسٹ 4 فروری کو شروع ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button