Entertainment

آف لائن کاروبار کے رموز

آف لائن کاروبار کے رموز
تحریر : چودھری عرفان الخالق ۔ ۔
جو دوست احباب کاروبار میں ترقی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں انکے لیے یہ تحریر انتہائی مفید ثابت ہو گی
کاروبار میں ترقی کے چند نایاب اور آزمودہ راز آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں اس پر عمل فرما کر آپ کاروبار میں ترقی خود ملاحظہ فرمائیں گے
گاہک اور موت کا وقت مقرر نہیں ہے گاہک کو اللہ کی رحمت کہا گیا ہے گاہک جیسا بھی ہو اس کا احترام اپنے اوپر لازم کر لیجیے کیونکہ وہ اللہ کی طرف سے بھیجی گئی رحمت ہے
گاہک غصہ بھی کرے گا
گاہک لڑائی بھی کرے گا
گاہک تکرار بھی کرے گا
لیکن ہمیں خود کو ہمیشہ ٹھنڈا رکھنا ہو گا اور گاہک کو مکمل مطمئن کرنا ہو گا
اگر آپ میں گاہک کو مطمئن کرنے کی صلاحیت ہے تو آپ کامیاب کاروباری ہیں
کاروبار میں ہمیشہ سچ بولیں جھوٹ کا سہارا ہرگز نہ لیں کیونکہ کہ جھوٹ سے آپ وقتی منافع حاصل کر لیں گے لیکن جھوٹ کا اثر آپ کے کاروبار کو ہمیشہ کے لیے بند کر سکتا ہے
گاہک سے رقم لیتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور بقایا رقم دیتے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھیں
روزانہ کی بنیاد پر صدقہ کی رقم فیصد کے اعتبار سے لازمی نکالیں
یہ آپ پہ منحصر ہے کہ روزانہ 1 فیصد نکالیں یا زیادہ لیکن لازمی نکالیں( اس پر مکمل تحریر کچھ دن تک ارسال کروں گا)ان شاء اللہ
کاروبار کا وقت مختص کریں مثال کے طور پر اگر آپ کی دکان ہے تو پہلے دن سے ہی اس کا وقت مقرر کر لیں کہ اتنے بجے سے اتنے بجے تک دکان کھلی رکھنی ہے پھر اس کی پابندی کیجیے چاہے کچھ بھی ہو جائے یا جیسا بھی قریبی دوست آ جائے وقت مقرر کے بعد دکان ہرگز نہ کھولیں
سال میں ایک دن مقرر کر کے اور مکمل دکان بند کر کے دکان کی صفائی کریں اس کے بہت سے فوائد ہیں
دکان یا کاروبار کی جگہ ہمیشہ صاف رکھیں مکوڑوں کے جالے ہر اعتبار سے نحوست کا باعث ہیں
گاہک کوئی چیز واپس یا تبدیل کرنے آئے تو خوشی سے واپس یا تبدیل کریں
ان چند باتوں پہ عمل کریں گے تو ان شاء اللہ آپ کے کاروبار میں ترقی یقینی ہو گی
اگر آپ مناسب سمجھیں اور آپ کو تحریر پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شیئرکریں اور تبصرہ میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button