Islamic

انبیاء کی خصوصیات

انبیاء کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں

1۔ بشریت:

اللہ تعالی نے انسانوں کی رہبری کے لئے ہمیشہ کسی انسان کو ہی پیغمبر بنا کر بھیجا۔ کسی جن یا فرشتے کو نہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے
ترجمہ:
” اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے وہ سب مرد ہی تھے”
انبیاءاگرچہ انسان ہوتے ہیں مگر اللہ تعالی نے ان کو ایسے اوصاف سے نوازا ہوتا ہے جو دوسروں میں نہیں ہوتے ۔ بعض لوگوں کو یہ غلط فہمی تھی کہ انسان پیغمبر نہیں ہو سکتا۔ پیغمبر تو کوئی فرشتہ ہونا چاہیے۔
اس کے جواب میں اللہ تعالی نے فرمایا۔
ترجمہ
“کہہ دیں اگر ہوتے زمین میں فرشتے پھرتے( اور) بستے تو ہم اتارتے ان پر آسمان سے کوئی فرشتہ پیغام دے کر”
2۔امین:

رسالت ایک ایسی نعمت ہے جو محض اللہ تعالی کا عطیہ ہے ۔کوئی شخص اپنی محنت و کاوش سے اسے حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جو محض عبادت و ریاضت سے حاصل ہوجائے یہ تو اللہ تعالی کا فضل ہے، جسے چاہے دےدے۔
ترجمہ:
“یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے”

3۔ تبلیغ احکام الہی

پیغمبر جو احکام تعلیمات لوگوں کے سامنے بیان فرماتا ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتے ہیں۔ پیغمبر اپنی طرف سے نہیں کہتا۔ وہ تو اللہ تعالی کا ترجمان ہوتا ہے۔
قرآن مجید میں ارشاد ہوا:
ترجمہ:’ اور نہیں بولتا اپنے نفس کی خواہش سے یہ تو حکم ہے بھیجا ہوا”
4۔ مصومیت:

اللہ تعالی کے تمام پیغمبر معصوم اور گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔ ان کے اقوال اور اعمال شیطان کے عمل دخل سے محفوظ ہوتے ہیں۔نبی کا کردار بے داغ ہوتا ہے۔ وہ ایسا انسان کامل ہوتا ہے جو بے حد روحانی طاقت کا مالک ہوتا ہے۔ نبی کا کوئی کام نفسانی خواہشات کے تابع نہیں ہوتا۔
5: واجب اطاعت:
انبیاء کی اطاعت و پیروی ضروری ہوتی ہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
ترجمہ
“اور ہم نے جو بھی رسول بھیجا وہ اس غرض سے کہ اس کی اطاعت اللہ کے حکم سے کی جائے”
نبی اللہ کا راستہ دکھاتا ہے اس لیے اس کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button