SportsTrending News

مبارک ہو پاکستانیو

پاکستانیو مبارک ہو، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستانیوں کے لئے خوشی کی خبر آگئی۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی آفریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی آفریقہ کو 7 وکٹوں شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 1 ۔0 کی برتری حاصل کرلی ہے،
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کا چوتھے دن فیصلہ ہوگیا جس میں پاکستان نے جنوبی آفریقہ کو شکست دے دی۔
میچ میں جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستانی ٹیم نے 378 رنز بنائے، دوسری اننگز میں جنوبی آفریقہ 245 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ بالنگ میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 54 رنز کے عیوض 3 وکٹیں لیں۔
اور دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے اور بالنگ میں پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نعمان علی نے 35 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں،
اور نعمان علی نے دونوں اننگز میں کل 7 وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا پچپن سے شوق تھا اور میرے نانا مجھے کہتے تھے تم ایک دن پاکستانی ٹیم میں ضرور کھیلو گے اور آج وہ دن بھی آگیا جو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے مابین کھیلے گئے میچ کے مین آف دی میچ بھی نعمان علی قرار پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button