InternationalTrending News

مودی سرکار نے اپنی فضائیہ کو 45 ہزار 696 کروڑ روپے کا ٹیکا لگا دیا

مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کے ساتھ ہاتھ کر دیا ، 45ہزار 696 کروڑ مالیت کے تیجا طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے.میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے اپنی عوام کو 45ہزار 696 کروڑ کا ٹیکا لگا دیا، بی جے پی کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو چھ اعشاریہ پانچ بلین ڈالر ٹھیکےدیا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، جو کسی کام کے نہ رہے ۔
جبکہ بھارتی نیوی پہلے دن ہی انہیں تکنیکی مسائل کی وجہ سے مستر د کرچکی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تیجا جہاز مِگ 21 کے نعم البدل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے تھے ، مگر اب تک ساٹھ فیصد تیجا گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہایوں پر محیط اپنی مسلسل نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔
اس امر کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کروانے والا ملک چھبیس سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button