Current issues

مولانا طاہر اشرفی کی عوام سے سختی وجہ جانیئے

وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آئندہ ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
اتوار کے روز لاہور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا وائرس کی مزید منتقلی کو روکنے کے لئے ماسک پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں مساجد اور مدارس مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اس سال عیدالفطر اسی دن پورے ملک میں منائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button