Current issues

مولانا محمد اسحاق لغاری گھوٹکی کی آواز بن گیا

جمعیت علماء اسلام ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا محمد اسحاق لغاری صاحب ضلع گھوٹکی کی عوام کے حقوق کی آواز بن گئے
ہر جگہ ہر اسٹیج پر اب مولانا محمد اسحاق لغاری کی آواز بلند ہو رہی ہے ملٹی نیشنل گوٹکی میں جو کمپنیاں ہیں وہ علاقائی لوگوں کو حقوق نہیں دے رہی تو مولانا محمد اسحاق لغاری سالوں سے اس جدوجہد میں ہیں کہ علاقائی تمام تر لوگوں کو اپنے حقوق مل جائیں
لیکن بات یہ ہے کہ ضلع گھوٹکی وڈیرہ شاہی میں ملوث ہے تو یہ حقوق لینا ایک بہت ہی مشکل کام ہے تو مولانا محمد اسحاق لغاری نے یہ ٹھان لیا کہ لوگوں کو حقوق دلوا کر رہیں گے تو کئی سالوں سے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے احتجاج کرتے رہے لیکن کئی بار سخت امتحانوں سے گزرے ایک مرتبہ ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی اور کئی جعلی کیسز کو بھی منہ دے رہے ہیں.
لیکن پھر بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں سے علاقے کے لئے حقوق لینے کی ٹھان لی تو اب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے آواز بلند کرنے لگے مولانا محمد اسحاق لغاری کی آواز اب ۔ پی ڈی ایم ۔کے بڑے سٹیج پر بھی چل رہی ہے اور جمعیت علماء اسلام کے بھی بڑے بڑے اجتماعات سے خود مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن صاحب بھی مولانا محمد اسحاق لغاری کے ملٹی نیشنل حقوق پر بات کر رہے ہیں
ضلع گھوٹکی کے کئی لوگ ہیں جو ایم پی اے ایم این ایز اور کئی عہدوں پر موجود ہیں لیکن واحد ایک ہی مولانا صاحب۔
جی ہاں مولانا محمد اسحاق لغاری گھوٹکی کے عوام کے حقوق کے لیے ہر جگہ پر آواز بلند کر رہے ہیں
تو ضلع گھوٹکی کی عوام کو بھی چاہیے کہ بھرپور مولانا محمد اسحاق لغاری کا ساتھ دیں تو انشاءاللہ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے حقوق چھین کر لیں گے۔۔۔۔وسلام سجاد علی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button