Current issues

صوبائی وزیر نے خود کو بے اختیار وزیر کرار دے دیا ، میری وزارت کون چلا رہا ہے مزید خاموش نہیں رہ سکتا

اہم صوبائی وزیر نے خود کو بے اختیار وزیر کرار دے دیا ، میری وزارت کون چلا رہا ہے مزید خاموش نہیں رہ سکتا

نوشہرہ صوبائی وزیر آبپاشی خیبرپختونخواہ لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہوزیراعظم
عمران خان سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا میری وزارت کون چلا رہا ہے قوم نے ہمیں کرپشن کے خاتمے کے لیے ووٹ دیے تھے لیکن یہاں تو معاملہ اس کے برعکس ہے مزید خاموش نہیں رہ سکتا وقت آگیا ہے کہ اپنی پارٹی سربراہ وزیراعظم عمران خان اور قوم کو حقائق سے آگاہ کردوں ان کے خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک نے نوشہرہ کے علاقے پیرسباق میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیرسباق کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت معتصم باللہ سابق ناظم عبدالرحمن خان خٹک سابق ناظم ڈیری کٹی خیال خیل ارشد خان سابق ناظم رسکی نبی گل کاکا سابق ناظم جانس خان اور سابق تحصیل ناظم اور متوقع امیدوار برائے تحصیل نظامت عادل خان خٹک نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خیبر پختونخوا مکہ مدینہ میں وزیر آبپاشی ہو لیکن بے اختیار وزارت چلانے کا اختیار کسی اور کے پاس ہے جنہوں نے لوٹ مار کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے
انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیں ووٹ کرپشن کے خاتمے کے لیے دیے تھے لیکن یہاں پر کرپشن عروج پر پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار اور حقیقی معنوں میں محب وطن ہے لیکن چند افراد ان کے کرپشن فری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں آگے آئے ہوئے ہیں
اس موقع پر سابق تحصیل ناظم نوشیرواں عادل خان خٹک نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button