Islamic

خطرناک بیماریوں سے فوری شفاء

جو شخص ماہ رمضان میں سحری کے وقت یہ مختصر سی دعا پڑھ لے وہ وبائی بیماریوں سے محفوظ رہے گا. کیونکہ اللہ پاک فرماتے ہیں جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں. یاد رکھیں اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے اور آج کی یہ دعا بھی خاص اللہ پاک کا ذکر ہے. یہ دنیا عالم اسباب ہیں. اللہ پاک چاہے اور چاہتا تو سب کچھ بغیر اسباب وجود میں آجاتا لیکن اس نے ہر چیز کے ہونے میں کوئی نہ کوئی سبب رکھ دیا ہے. اور انسان بھی ان اسباب کی تلاش میں لگا رہتا ہے.

یہ دنیا مصیبتوں، پریشانیوں اور غموں کا گھر ہے. بعض لوگ اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے پریشان، بعض خواتین اپنے خاوند کی بے راہ روی کے متعلق غمگین ہیں. کچھ لوگ مال و اسباب کے ختم ہو جانے پر غم میں ڈوبے رہتے ہیں. اور بعض لوگوں کو اولاد نہ ہونے کا غم شاید اسی لیے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا کہ ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں پیدا کیا ہے. غم دکھ اور پریشانی کا آجانا کوئی نئی بات نہیں. یہ تو اس کائنات کے افضل ترین انسانوں یعنی انبیاء کرام کو بھی آئیں. وہ لوگ جو ایمان والے ہیں وہ ماہ رمضان میں فجر کی نماز کے بعد یہ تسبیح پڑھیں. تو اللہ پاک کی ذات ان لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھے گی. اور بیماریوں سے نجات مل جائے گی

بیماریوں میں جو بیماری سب سے پہلے ہے وہ پاگل پن ہے. جب آپ یہ تسبیح پڑھیں گے تو آپ کو کسی طرح کی ذہنی بیماری نہیں ہوگی. اللہ تعالی آپ کو پاگل نہیں بنائے گا. جن لوگوں کو مرگی یا بھولنے کی عادت ہوتی ہے وہ بھی اس تسبیح سے شفا یاب ہو سکتے ہیں. اور دوسری بیماری پھوٹ پن کی ہے. یہ تسبیح پڑھنے سے کبھی بھی جلد کی بیماری نہیں ہوگی. اگر کسی کے چہرے پر دانے، پھنسی وغیرہ نکل آئے یا ان کا رنگ کالا ہو جائے تو وہ بہن بھائی بھی اس تسبیح کو ضرور پڑھیں. تیسری بیماری اندھے پن کی بیماری ہے. اگر آپ کی نظر کم ہے تو آپ اس تسبیح کو ضرور پڑھیں. چوتھی بیماری فالج کی ہے جس بھائی یا بہن کے ہاتھ پاؤں اچانک کام کرنا چھوڑ جائیں تو وہ بھی اس تسبیح کو ضرور پڑھیں. آئیے ہم آپ بہنوں اور بھائیوں کو بتاتے ہیں کہ وہ تسبیح کون سی ہے۔

الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗ‌ وَبَدَاَ خَلۡقَ الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِيۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۷﴾ ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهٗ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍ‌ۚ‏ ﴿۸﴾ ثُمَّ سَوّٰٮهُ وَنَفَخَ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِهٖ‌ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ ‌ؕ قَلِيۡلاً مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿۹﴾
یہ تسبیح ہر روز تین مرتبہ سحری کے بعد پڑھیں. تو ان بیماریوں سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی. کیونکہ حضرت ابو ہریرہ

رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں لیکن قول میں وزنی ہیں. اور اللہ کو محبوب ہیں وہ دو کلمے یہی مبارک تسبیح ہیں. انسان جب کسی مصیبت پریشانی اور غم میں مبتلا ہو جائے. تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالی سے کثرت کے ساتھ استغفار و توبہ کرے. یعنی فورا اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے پروردگار سے مغفرت طلب کرے. اور اس تسبیح کو پڑھے اور اللہ کی طرف رجوع کرے. سچی توبہ کرتے ہوئے گناہوں کو چھوڑنے کا عہد کرے کیونکہ اکثر مصائب انسان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے. اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے. جو پابندی سے استغفار کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے ہر فکر سے کشادگی اور ہر تنگی سے راستہ بنا دیتا ہے. اور اس کو اس جگہ سے رزق دیتا ہے. جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں. بہرحال ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک اس ماہ مبارک میں ہمیں یہ دعا پڑھنے والا بنائے. آمین.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button