Education

کچہ چراغ شاہ کا محل وقوع اور تعلیم

کچہ چراغ شاہ کا محل وقوع اور تعلیم
روجھان کے یونین کونسل کچہ راضی کا موضع کچہ چراغ شاہ اپنی سرسبز و شادابی میں اپنی مثال آپ ہے۔
یہاں کی زمینیں دریا کے قریب تر ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ زرخیز ہیں۔
دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اکثر یہاں کی زمینیں دریائی پانی سے سیراب ہوتے رہتے ہیں۔
کچہ چراغ شاہ میں گنے,گندم اور منگی کی فصل زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور فی ایکڑ اوسط اردگرد کے تمام علاقوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
زمینوں کی زرخیزی کی وجہ سے یہ علاقہ مالی لحاظ سے بہت خوشحال علاقہ ہے۔

2016 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق کچہ چراغ شاہ کی کل آبادی 4309 تھی جو اب تقریباً 6 ہزار سے اوپر ہوگئی ہوگی۔
سروے کے مطابق کچہ چراغ شاہ میں کل گھرانوں کی تعداد 610 تھی جن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہوگا۔
تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اور 610 سے زائد گھرانوں پر مشتمل آبادی میں ایک بھی سرکاری گرلز/بوائز اسکول کا نہ ہونا منتخب نمائندوں کے لیئے ایک سوالیہ نشان ہے۔
6 فروری کو وزیراعل پنجاب کی آمد پر کچہ راضی میں چند اسکولز کی منظوری دی گئی جن پر ہم منتخب نمائندوں کے شکرگزار ہیں۔
لیکن کچہ چراغ شاہ کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا۔
اگر اسکولز کو سیاسی بنیادوں کے بجائے زمینی حقائق (Ground Realty ) کو دیکھ کر منظور کیا جاتا تو پہلا حق کچہ چراغ شاہ اور چکر بوٹھ کا تھا۔
تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کا مستقبل تاریک ہے۔

منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ کچہ چراغ شاہ اور چکر بوٹھ میں ترجیحی بنیادوں پر اسکولز فراہم کی جائیں۔
تاکہ یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
#اسحاق_مزاری
#کچہ_چراغ_شاہ
#تعلیم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button