Current issues

اسرائیل کی حمایت کرنے والے کرائے کے مولویوں کا سندھ میں انڈوں اور ٹماٹر کے ساتھ استقبال کیا جائے گا ۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جینا مرنا جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے ۔ اسرائیل کی حمایت کرنے والے کرائے کے مولویوں کا سندھ میں انڈوں اور ٹماٹر کے ساتھ استقبال کیا جائے گا ۔
مولانا فضل الرحمن صاحب کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں میں نے واضح کر دیا ہے کہ میرے جسم میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحمتہ اللہ علیہ کا خون شامل ہے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے ساتھ غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا مولانا فضل الرحمان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آزادی مارچ کی طرح 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ بھی سندھ سکھر سے شروع کریں ۔
سندھ کی عوام شانہ بشانہ کھڑی رہے گی سندھ سے لاپتا تمام افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی بیٹیاں اپنے پیاروں کے لیے روڈ راستوں پر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

 

لاپتا مولانا بخت اللہ پہوڑ مولانا محمود بہیری، دیگر کو آزاد کیا جائے کوہستان میں ہزاروں لاکھوں ایکڑ زمین بحریہ ٹاؤن کو دی جارہی ہے، ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کیا جارہا ہے سندھ کے پاسیوں سے زمین چینی جا رہی ہے سکھر سمیت سندھ بھر میں لاکھوں افراد کو آپریشن کرکے بے گھر کیا گیا ہے۔
بے گھر متاثرین کو معاوضہ اور متبادل کے طور پر گھر فراہم کیے جائیں سکھر میں 19 مساجد کو شہید کیا گیا عدالتی فیصلے کے باوجود مساجد کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے 15 دن کی مہلت دیتے ہیں مساجد کا کام شروع کیا جائے اگر شروع نہیں ہوا تو پھر ہم احتجاج کا اعلان کریں گے ۔
سندھ کے وسائل سندھ پر خرچ نہیں ہو رہے ہیں سندھ میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرتی مؤذن اور چپراسی بھی پنجاب کا رکھا جاتا ہے اگر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کیا گیا تو ان کے سامنے یو آئی کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا ۔
سندھ کے ذخائر سندھ کی ملکیت ہیں دفع قبضہ ختم کرے جے یو آئی سندھ کی مالکی کرے گی
سندھ اسمبلی نے اٹھارہ سال سے کم عمری میں نکاح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ایسا بل منظور کرنا شرعی اور قانونی طور پر ناجائز ہے جے یو آئی کی لیگل ٹیم عدالت میں پٹیشن دائر کرے گی خیرپور میں کم عمری کے الزام میں دھولے کو پولیس نے گرفتار کر کے بچے کا قتل کر دیا ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button