Islamic

نماز کی اہمیت و فضیلت

نماز کی اہمیت و فضیلت: الله تعالیٰ نے انسانوں اور جنوں کا تخلیق کا مقصد عبادت کو قرار دیا ہے- مسلمانوں پر جو عبادت الله کی طرف سے فرض کی گئی ہیں، ان میں سب سے زیادہ اہمیت” نماز” کو دی گئی ہے- نماز ہر عاقل اور بالغ پر فرض کی گئی ہے- نماز کی اہمیت اس سے واضع ہوتی ہے کہ : اور نماز ادا نہ کرنے والا کفرو شرک کے قریب پہنچ جاتا ہے- جیسا کے الله قرآن مے ارشاد فرماتا ہے: ” اور نماز پڑتے رہو اور مشرکوں میں نہ ہونا”-
دوسری جگہ پر الله فرماتا ہے:” بےشک نماز مومنوں پر اوقات مقررہ میں ادا کرنا فرض ہے”-
نماز کو الله کا قرب حاصل کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے-
نماز پڑھنے والا اللہ سے مناجات و عاجزی کا اظہار کرتا ہے اور براہ راست اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے-
نبی کریمۖ نے بھی نماز کی اہمیت پر زور دیا ہے- آپۖ کا فرمان ہے کہ
قیامت کے روز جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے پوچھا جاۓ گا، وہ نماز ہوگی-
جس شخص نے دو ٹھنڈے وقتوں(صبح اورعشاء) والی نماز پڑھی، وہ جنت میں داخل ہوگا-
چونکہ فجر اور عشاء سونے کے اوقات ہیں، اس وقت لوگوں کے لئے نماز پڑھنا ذرا دشوار ہے- اس لئے آپۖ نے ان دو وقتوں کا ذکر فرمایا: جو شخص ان دو وقتوں میں نماز کی پابندی کرے گا، اس سے دوسرے وقتوں کی نمازیں ضایع نہیں ہوں گی-
شرائط نماز:
نماز کی ادائیگی کے لئے کچھ شرائط ہیں، ان شرطوں کو پورا کیے بغیر نماز درست نہیں ہوتی- یہ شرائط نماز کے اندر نہیں ہوتے، بلکہ نماز سے پہلے ادا کیے جاتے ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:
طہارت: پاک ہونا- پاک ہونے سے مراد یہ ہے کہ انسان کا اپنا بدن، لباس اور جگہ جہاں نماز پڑھے گا صاف و پاک ہو-
سترعورت: شرعی حکم کے مطابق جسم ڈھکا ہونا-
وقت: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا- وقت سے پہلے نماز صیح نہ ہو گی- اگر وقت کے بعد ادا کی جاۓ گی تو وہ “قضا” کہلاۓ گی-
استقبال قبلہ: اپنا رخ قبلہ کی طرف رکھنا-
نیت نماز: نماز پڑھنے سے قبل نماز کی نیت کرنا- یعنی دل میں یہ سوچ رکھنا کہ میں فلاں وقت کی نماز پڑ رہا ہوں- اگر دل میں یہ سوچ نہ ہوگی تو نماز صیح نہ ہوگی.
اگلے آرٹیکل میں ہم نماز کے فرائض کی بات کریں گے.

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button