Entertainment

حبہ بخاری کی منگنی اور بہت سے رازوں سے پردہ فاش

حبہ بخاری نے منگنی کر لی اور پہلی بار اپنے رازوں سے پردہ فاش کر دیا۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور پاکستان کی صف اول کی اداکارہ حبہ بخاری نے بھی اپنا جیون ساتھی چن لیا. اداکارہ حبہ نے خاموشی کے ساتھ منگنی کر لی۔ مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ آخر اداکارہ حبہ بخاری نے پاکستان کے کس مشہور ترین اداکار کے ساتھ منگنی کی ہے؟ اور ان کی فیملی میں سے کس کس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ پاکستان کے نامور اداکار دانش تیمور کے ساتھ ان کا کون سا بڑا رشتہ ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے اور آئے دن نئے چہروں کو متعارف کرواتی ہے. جن میں کچھ نام تو اپنے کیریئر کے عروج پر ہی مقبول ہو جاتے ہیں۔ اور ان ہی لوگوں میں ایک نام حبہ بخاری کا بھی شامل ہو چکا ہے. جنہیں شوبز انڈسٹری میں آئے ہوئے صرف چار سے پانچ سال کا عرصہ ہوا ہے۔ مگر اپنی لاجواب اداکاری کی وجہ سے یہ آج پاکستان کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ اور یہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں. جن میں اداکار دانش تیمور، فیصل قریشی، جنید خان اور اداکار عمران عباس شامل ہیں. اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ تو ان کو بے حد پسند کیا جاتا ہے. جس کی وجہ سے شروع میں تو بہت سارے لوگوں نے یہ بات سمجھی کہ شاید ان کا آپس میں کوئی رشتہ ہے. مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں اور یہ دونوں ہی کوسٹار ہیں اور ان کا ابھی تک کوئی بھی ڈرامہ فلاپ نہیں ہوا۔ جس کی سب سے بڑی وجہ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ہے. جہاں یہ کامیاب اداکارہ بن چکی ہیں تو وہیں اب یہ بہترین بیوی بھی بننے جا رہی ہیں. جس کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے سے کیا ہے.

دوستوں اداکارہ حبہ بخاری نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے اور اب یہ سنگل نہیں رہی اور بہت جلد ہی اپنے رشتے کو بھی آفیشل کرنے جا رہی ہیں۔ جس کے ساتھ یہ شادی کا بھی اعلان کریں گی. تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ لیکن سوشل میڈیا پر ان کے ہونے والے شوہر کے بارے میں کافی زیادہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں. لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا منگیتر بھی پاکستان کا بہترین اداکار ہے. لیکن اگر بات کی جائے ان کی نجی زندگی کی تو ان کی زندگی میں ان کے چار بہن بھائی ہیں۔ اور کسی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ اور حبہ ہی اپنے بہن بھائیوں میں غیر شادی شدہ ہیں۔
لیکن اگر بات کی جائے ان کی عمر کی تو یہ انیس سو اٹھاسی کو کراچی میں پیدا ہوئی اور اس وقت ان کی عمر بتیس سال کے لگ بھگ ہے. اور انہوں نے کراچی کے گورنمنٹ کالج سے ایف ایس سی کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے سائنس کالج کو چھوڑ کر آرٹس کالج میں ایڈمیشن لیا۔ اور بی کام کی ڈگری حاصل کی. جس کے بعد انہوں نے کافی سالوں تک تو بینک کی جاب کی۔ لیکن دو ہزار پندرہ میں ان کی ملاقات اداکارہ حسینہ معین کے ساتھ ہوئی جہاں سے انہوں نے اداکاری میں آنے کا فیصلہ کیا۔ اور حسینہ معین کے کہنے پر ہی انہوں نے ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ مگر چونکہ ان کے بہن بھائیوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے تو لہذا ان کے شعبہ نہیں ہے تو لہذا انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. جن میں سے سب سے بڑا مسئلہ تو ان کے والدین کی طرف سے تھا۔
کیونکہ ان کے والدین بالکل بھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی شوبز میں کام کریں. اور انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے بہت ساری شرائط کا سامنا کرنا پڑا. انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بالکل بھی بے ہودہ ڈریسنگ نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ولگر پروگرام کا حصہ بنیں گی۔ اور یہی وجہ ہے کہ اپنے بہترین کردار کی وجہ سے یہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں. جن کی پروفیشنل زندگی سے لے کر نجی زندگی تک ہر بات کے بارے جاننا پسند کرتے ہیں. دوستوں حبہ بخاری کو بھارت کی مشہور ترین اداکارہ جیا پراڈا کی ہم شکل مانا جاتا ہے. اور اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے انہیں زیادہ تر ڈراموں میں مثبت کردار ہی دیا جاتا ہے۔ کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ اپنے چہرے سے بہت زیادہ معصوم لگتی ہیں. اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت کم منفی کردار ادا کیے ہیں۔ لیکن اگر بات کی جائے ان کے بہترین ڈراموں کی تو ان کے بہترین ڈراموں تھوڑی سی وفا، دیوانگی، رمزعشق، اور تڑپ شامل ہے. جن میں سے ڈرامہ سیریل تھوڑی سی وفا پر انہیں بہترین سوپر ایکٹرز کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے. اور اس وقت اداکار فیصل قریشی اور کرن حق کے ساتھ ڈرامہ سیریل فطور میں مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے. جو کافی زیادہ مقبول بھی ہو رہا ہے. اور حال ہی میں یہ اداکار عمران عباس کے ساتھ ایک ٹیلی فن میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اور اب پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی بہت زیادہ توجہ دی اور اسی وجہ سے انہوں نے منگنی کر لی ہے اور یہ بہت جلد اپنی شادی کا بھی اعلان کریں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button