Islamic

حسد کرو گے اور جنت میں جاؤ گے

(حسد کرو گے اور جنت میں جاؤ گے)
تحریر: چودھری عرفان الخالق۔۔۔۔۔۔
حسد ایک بہت ہی موذی اور انسان کو کھا جانے والی بیماری ہے
حسد کرنے والا انسان کبھی کچھ نہیں کر پاتا حسد ایک قبہی فعل ہے
حسد کرنے والا انسان کبھی کامیاب زندگی نہیں گزار سکتا
اگر ہم حسد کرنے کی بجائے محنت کریں تو ہمیں بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے
لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم حسد اور جیلسی میں اپنی کچھ حاصل کرنے کی صلاحیت بھی کھو دیتے ہیں.
دنیاوی کاموں میں حسد اور جیلسی سے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں تباہ کر دیتے ہیں
حسد کی وجہ سے دنیا تو حاصل ہو گی نہیں ساتھ اپنی آخرت بھی گئی.
حسد کرکے جنت میں کیسے جایا جائے تو
دوسرے کے نیک اعمال کو دیکھ کر حسد کریں
نماز پنجگانہ ادا کرنے والے پہ حسد کریں
صدقہ خیرات کرنے والے پہ حسد کریں
نیک اعمال پہ حسد کرنا جائز بھی ہے
یہ وہ حسد ہے جو آپ کی آخرت سنوارنے میں مددگار ثابت ہو گا اور نیک اعمال کرنے کا شوق پیدا کرے گا
اگر آخرت ہماری اچھی بن جائے تو اس سے زیادہ ہمیں کیا چاہیے کیونکہ آخرت ہی ہمارا اصل اور ابدی ٹھکانہ ہے
اب ہمارا ابدی ٹھکانہ کیسا ہو یہ ہمارے نیک اعمال پہ منحصر ہے
اگر نیک اعمال میں ہم حسد اور جیلسی کرتے ہوئے زیادہ کریں گے تو ہمارا آخرت میں ٹھکانہ جنت ہو گا
ان شاء اللہ
تو دوستو آج سے ہم یہ عہد کریں کہ دنیاوی کاموں کی بجائے نیک کاموں میں اضافہ کی کوشش کریں
اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے محفوظ فرمائے اور روز حشر ہمارا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button