Islamic

فرقہ پرستی کی فضاء

فرقہ پرستی کی فضاء
✍🏻تحریر چودھری عرفان الخالق 👇
اس مسجد میں میری نماز نہیں ہوتی سلمان نے اسلم کا ہاتھ غصہ سے جھٹک کر کہا
کیوں سلمان تمہاری نماز اس مسجد میں کیوں نہیں ہو گی جبکہ اس مسجد میں بھی مسلمان ہی نماز پڑھتے ہیں
اور نماز تو مسلمانوں پہ ہی فرض ہے
پھر ایسی کیا بات ہے کہ تم اس مسجد میں نماز پڑھنے سے انکاری ہو
اسلم یار یہ دوسرے فرقہ والوں کی مسجد ہے اس لیے میں اپنے فرقہ کی مسجد میں نماز پڑھوں گا.
افسوس صد افسوس
ہم مسلمان فرقہ فرقہ کرتے رہیں گے اور کفار ہمارا مذاق اڑاتے ہیں
ہم کب سمجھیں گے کہ یہ فرقہ پرستی ہمارے اوپر اسلام دشمنوں نے مسلط کر رکھی ہے.
ہم مسلمان آپس میں الجھتے رہیں گے اور کفار مل کر ہمیں شکست دیتے رہیں گے
سوچنے کی بات ہے کہ ہم زندگی کے تمام شعبوں میں کفار کی پیروی کرتے ہیں
کھانا کپڑا مکان گاڑی حلیہ کفار جیسا بنا کر فخر محسوس کرتے ہیں
کبھی ہم نے کہا کہ یہ کھانا عیسائی کھاتے ہیں ہم نہیں کھائیں گے
یہ کپڑا یہودی پہنتے ہیں ہم نہیں پہنیں گے
ایسا مکان ہندو بناتے ہیں لہٰذا ہم ایسا گھر نہیں بنائیں
بس ہمارے اوپر اپنے کلمہ گو مسلمانوں کی نفرت کا بھوت سوار ہے
میں اس سےسلام نہیں لوں گا کیونکہ یہ ہمارے فرقہ کا نہیں
میں اس کے ساتھ بیٹھ کر نہیں کھاؤں گا کیونکہ یہ ہمارے فرقہ کا نہیں
یہ کیا ہو رہا ہے؟
اللہ کے واسطے امت بنو
کسی شاعر نے بہت ہی زبردست کہا
لاکھوں خدا والے ایک صف میں کھڑے ہیں
ایک خدا والے ٹکروں میں بکھرے پڑے ہیں
خدارا یہ فرقہ فرقہ چھوڑ کر اپنے اللہ کو راضی کریں
جہاں دیکھو مسلمان مصیبت پریشانی میں مبتلا ہے
اس کی اصل وجہ ہی یہ ہے کہ مسلمان اپنے مقصد کو بھول کر آپسی اختلاف میں مصروف ہیں
مسلمان کا مقصد اللہ کی عبادت ہے ناکہ فرقہ بندی کرنا ہے
جس نے کلمہ پڑھ لیا وہ مسلمان ہے چاہے وہ کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتا ہو
لہٰذا مسلمان بنے دیوبندی بریلوی اہلحدیث نہ بنیں
اللہ ہم سب مسلمانوں کو حق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button