International

بحرالکاہل میں ہولناک زلزلہ

بحرالکاہل میں ہولناک زلزلہ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سونامی کاخطرہ. جنوبی بحرالکاہل میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔

امریکی جغرافیائی سروے کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیو کیلوڈونیا کے مشرق میں 415 کلومیٹر دور واؤ کے مقام پر 7 اعشاریہ 7 کا انتہائی شدید زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی حکومت کے سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی لہروں کی پیش گوئی جاری کردی تھی۔

وارننگ میں کہا گیا تھا کہ فجی، نیوزی لینڈ اور80 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک وینواتو سے اونچی لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ فجی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے ساحلوں سے اعشاریہ 3 میٹر اونچی لہریں ٹکرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button