Entertainment

اپنے کاروبار میں شراکت کریں اور دگنا سے زیادہ منافع حاصل کریں

اپنے کاروبار میں شراکت کریں اور دگنا سے زیادہ منافع حاصل کریں
تحریر : چودھری عرفان الخالق،،،
اس کاروبار میں آج تک کسی کا نقصان یا کمی ہوتی نہیں دیکھی گئی
آپ حیران ہو رہے ہیں کہ ایسا کون سا کاروبار ہے جس میں کبھی نقصان نہیں ہوتا اور ہمیشہ منافع ہی ہوتا ہے اور تو اور منافع بھی دن گزرنے کے ساتھ زیادہ ہوتا چلا جاتا ہے
جی ہاں…
تو چلیں آپ کو اس شراکت داری والے کاروبار کی تفصیلات سے آگاہ کرتا ہوں اور کاروبار میں شریک کس کو بنانا ہے سب کچھ…
ویسے دیکھا گیا ہے کہ شراکت داری والے کاروبار زیادہ دن نہیں چلتا اکثر ذہنی فطور یا بے ایمانی کی وجہ سے ایسے کاروبار یا تو شراکت سے علیحدگی کی صورت اختیار کر لیتا ہے یا پھر مکمل ختم ہو جاتا ہے
لیکن دوستو یہاں جس شراکت دار کا ذکر کرنے جا رہا ہوں وہ میرے اللہ کی ذات ہے اللہ کو اپنے کاروبار میں حصہ دار بنانے سے کاروبار میں دن دگنی اور رات چگنی ترقی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اللہ سے شراکت کیسے کی جائے تو وہ صدقہ
اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ جس نے میرے راستے میں خرچ کیا تو میں اس کو اس سے دوگنا واپس کروں گا
واللہ اعلم بالصواب
اگر کاروبار کی نوعیت کے مطابق یا کاروبار کے منافع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صدقہ کی رقم مختص کر لی جائے تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہے
میرے ایک کاروباری دوست نے بتایا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر منافع کی رقم کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں
ایک حصہ اللہ کے لیے دوسرا حصہ والدین کے لیے اور تیسرا حصہ اپنے بیوی بچوں کے لیے
پہلے حصہ کی رقم کسی مدرسہ میں یا مستحق غریب افراد کو تلاش کر کے ان کے گھر میں راشن کی صورت میں بھیجوا دیتا ہوں اس انداز میں کہ انکو خبر نہ ہو کہ دینے والا کون ہے
میں نے خود دیکھا کہ میرے اس دوست کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ سے زائد ہے اور دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کبھی نہیں دیکھا کہ اس کو کاروبار میں نقصان ہوا ہو
صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے صدقہ زندگی کے ہر کام میں آسانی کا سبب بنتا ہے
تو سوچیں کاروبار میں ایسی شراکت داری کر کے دگنا سے زیادہ منافع ہوتا ہے کہ نہیں
صدقہ کو یقینی بنائیں
انسانوں پہ خرچ کریں
جانوروں کو کھلائیں
کیڑے مکوڑوں کو کھلائیں
پرندوں کو کھلائیں
صدقہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں سب پر عمل کریں نہیں تو کم از کم کوئی ایک پہ روز عمل کرنے کی پکی نیت فرما لیجیے
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button