Food & Health

بند ناک کھولنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ

بند ناک کھولنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ. اگر ناک بند ہو جائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔
اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے کبھی تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور کبھی زیادہ تکلیف دہ لگتا ہے ۔
مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کے بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر ہی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے
اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہے ۔
اس کا کہنا ہے کہ اگر بغیر ادویات کے جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں ۔
اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال اپنے انگوٹھے کے ساتھ بھنووں کے درمیان حصے کو تین سے چار سیکنڈ تک دبائیں اور پھر اپنی زبان کو اوپر والے حصے پر لگائیں
اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا ۔
اس عمل کو بیس سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اور آپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ باآسانی ناک سے سانس لے سکیں گے ۔
اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے ۔
اپنی دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ کے اندر تک لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھو ہیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لے جا سکیں) اور اس کو اوپر کی جانب دبائیں ۔ اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آ جائے گا
بغیر ادویات کے جب آپ فائدہ محسوس کریں گے تو ہمیں دعائیں دیں گے
پلیز آپ یہ خود کریں بھی اور اپنے تمام دوستوں کو بھی یہی مشورہ دیں
کیوں کہ ادویات سے آپ کا دماغ کا ریشہ جو ہے وہ اندر ہی رہ جاتا ہے جس اور بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button