Islamic

اولاد کے لیے رمضان کا بہترین وظیفہ

اللہ پاک تمام بے اولاد افراد کو اولاد کی نعمت نوازے. اس بات پر آمین ضرور کہہ دیں. کیا پتہ کس کی آمین کس کے حق میں قبول ہو جائے. رمضان پاک کا مبارک وظیفہ آپ کی خدمت پر لے کر حاضر ہوئے ہیں. دس سال سے اولاد نہیں تھی اللہ تعالی نے آج چار بیٹے عطا کر دیے ہیں. ایک صاحب نے وظیفہ کیا اللہ تعالی نے ان پہ کرم کیا. انشاءاللہ تعالی آپ کو بھی اولاد کی نعمت سے نواز دے گا۔ بے شک اللہ تعالی اولاد سے نوازنے والا ہے.

رمضان کا وظیفہ ہے یہ آپ نے رمضان شریف میں ہی کرنا ہے. انشاءاللہ اس وظیفے کے صدقے آپ کو اللہ پاک اولاد عطا کریں گے. وظیفہ شروع کرنے سے پہلے یہاں میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ میری ان باتوں کو بہت ہی زیادہ غور سے پڑھیے گا. آج کا یہ وظیفہ بہت ہی پاورفل ہے اور آپ نے رمضان کے مہینے میں یہ وظیفہ کرنا انشاءاللہ تعالی اللہ پاک آپ کو اس وظیفے کے صدقے سے اولاد عطا کریں گے. سب شادی شدہ جوڑوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اللہ پاک انہیں شادی کے بعد نیک اولاد ضرور عطاء کرے. یعنی اپنے خزانوں میں سے ہمیں اولاد عطا کرے اور جن کی شادیوں کو دس سال ہو گئے ہیں. پانچ سال ہو گئے ہیں پندرہ سال گزر چکے ہیں. لیکن ان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی کے پاس دیر ہے اندھیر نہیں.

اللہ پاک نے دس سال بعد جن صاحب کو اولاد عطا کی ہے آج ان کے چار بیٹے ہیں. جو کہ ہم نے ان کو وظیفہ بتایا تھا اور ان لوگوں نے یہ وظیفہ کیا تھا. انہوں نے بیٹوں کا پہلا نام محمد رکھا۔ سبحان اللہ. اللہ تعالی سب کو اولاد کی نعمت سے نوازے. اس کے علاوہ یہ بھی میں آپ کو ایک بات بتاتا چلوں کہ بعض لوگ یہ بھی نیت کہتے ہیں کہ یا اللہ ہمیں تو اولاد دے ہم تیرے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام سے اس کا نام رکھیں گے یا پھر اس نام میں محمد ضرور رکھیں گے تو اس کے ساتھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے بتایا جیسے انہوں نے یہ نیت کی اللہ تعالی نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا تو آپ ساتھ یہ بھی نیت کر لیں. یہ رمضان المبارک کا وظیفہ ہے آپ نے کرنا یہ ہے کہ

 لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ. کلمہ طیبہ کا وظیفہ ہے انشاءاللہ اس کا طریقہ کار آپ کو بتاتے ہیں آپ نے اسی طریقہ سے یہ وظیفہ کرنا ہے. اس وظیفے کے صدقے سے اللہ پاک آپ کو صاحب اولاد کر دیں گے. آپ نے وظیفہ کیا کرنا ہے کہ سب سے پہلے آپ نے سحری سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے اٹھ جانا ہے اور تہجد کی نماز ادا کرنی ہے. دو رکعت نماز تہجد آپ نے اداء کرنے کے بعد نماز سے فارغ ہو جانا ہے اور اس کے بعد آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے. وظیفے کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے درود شریف پڑھنا ہے سات مرتبہ. یعنی تہجد کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے سات بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے. اس کے بعد آپ نے ایک ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک ہزار کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد آپ نے دوبارہ آخر میں سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے. یہ عمل کرنے کے بعد آپ نے سجدے میں جا کر اللہ تعالی سے رو رو کر عاجزی کے ساتھ اولاد کے لیے دعا کرنی ہے. رو رو کر دعا کرنی ہے خوب دعائیں مانگنی ہیں. اولاد کے لیے دعا مانگ کر سجدے سے اٹھ کر پھر اللہ پاک سے دعا کرنی ہے. اولاد کے لیے بھی اور تمام پریشانیوں کے خاتمے کے لیے بھی اور تمام مسلمانوں کے لیے کہ جن وہ مشکلات میں ہیں اللہ پاک حل فرمائے اور جو بے اولاد ہیں ان کو اولاد کی نعمت سے نواز دے. جو دعا ختم ہو جائے تو آپ نے بعد میں سحری بھی کر سکتے ہیں اور سحری کے بعد آپ نے فجر کی نماز بھی ادا کرنی ہے۔

اس کے بعد ان باتوں کا خیال رکھیں کہ روزے کی حالت میں جو تمام احکامات ہیں جو بتائے گئے ہیں کہ حرام چیزوں سے چغلی، غیبت، اور خاص طور پر ایسی باتوں سے جو ہم عام زندگی میں وہ نادانی میں کر جاتے ہیں ان سے بچنے کی خاص طور پر کوشش کیا کریں. آپ جب اسی پورے ایک مہینے میں ان چیزوں سے بچتے ہیں تو اللہ تعالی آگے بھی آپ کو ہمت عطا کرتے ہیں اور توفیق دیتے ہیں کہ آپ آگے بھی ان چیزوں سے بچ سکیں. امید ہے کہ آپ کو بات سمجھ آگئی ہوگی وظیفہ بھی سمجھ آگیا ہوگا اور آپ نہ صرف اس کو خود بھی کریں گے بلکہ آگے شیئر بھی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button