Islamic

آسمانی کتابیں

آسمانی کتابیں

پہلے بتایا جا چکا ہے کہ مسلمان ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تمام رسولوں پر ایمان لایا جائے۔ رسولوں پر ایمان لانے کا مفہوم یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالی کا سب سےسچا پیغمبر مانا جائے اور ان کی تعلیمات کو برحق تسلیم کیا جائے۔ رسولوں پر نازل ہونے والی کتابیں’ ربانی تعلیمات کا مجموعہ ہوتی ہیں. لہذا رسولوں پر ایمان لانے کے لیے لازم ہے کہ ان پر نازل ہونے والی کتابوں پر بھی ایمان لایا جائے .
ایمان والوں کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے
ترجمہ:
” اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے”

آسمانی کتابیں تو بہت سی ہیں جن میں سے چار بہت مشہور ہیں:
1۔ توریت جو حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
2۔ زبور جو حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
3۔ انجیل جو حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
4۔ قرآن مجید جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا۔

ان کے علاوہ حضرت آدم اور حضرت ابراہیم علیہم السلام اور دوسرے انبیاء کے صحیفہے بھی تھے۔ ان تمام کتابوں میں دین کی بنیادی باتیں مشترک تھیں۔ جسیے اللہ تعالی کی توحید، اس کی صفات کا ملہ ،اللہ تعالی کی عبادت، رسالت پر ایمان ،یوم آخرت پر ایمان اور اعمال کی جزا و سزا کیونکہ ہر دور میں وقت کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں اس لیے شریعت کے تفصیلی قوانین ان کتابوں میں جدا جدا تھے۔ بعد میں آنے والی کتابوں نے پہلی کتابوں کے تفصیلی قوانین کو منسوخ کردیا۔ اسی طرح قرآن نے جو کہ سب کتابوں کے بعد نازل ہوا پہلے تمام شریعتوں کو منسوخ کردیا۔ اور اب صرف قرآن کے بتائے ہوئے قوانین پر عمل کرنا لازم ہے پہلے کتابوں کے بتائے ہوئے قوانین پر نہیں۔ پہلی کتابوں پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی سچی کتابیں تھیں اور ان کے بیان کردہ قوانین پران کے زمانے پر عمل کرنا ضروری تھا۔
مگر اب صرف قرآنی ہدایت پر ہی عمل کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button