Womens

آلو کے پانی سے بال کالے سیاہ

آلو کے پانی سے سفید بال کالے سیاہ اور دوبارہ کبھی سفید نہ ہونگے۔ آج آپ کے لیے سفید بالوں کا سیاہ کرنے کے لیے بہت ہی آسان گھریلو ٹوٹکا لے کر حاضر ہوئے ہیں.آپ آلو کے پانی سے کیسے سفید بالوں کو کالا کر سکتے ہیں؟ دوستوں سر کے بال انسانی حسن اور بناؤ سنگھار میں بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور بالوں کی اہمیت سے کسی کو انکار بھی نہیں. لیکن بعض ایسے افراد جن کے بال غیر قدرتی طور پر یا چھوٹی عمر میں ہی سفید ہو چکے ہوتے ہیں. تو پھر وہ انہیں دوبارہ کالا کرنے کے لیے بہت جتن کرتے ہیں.
لیکن ان میں سے لوگوں کی اکثریت شارٹ کٹ استعمال کرتی ہوئی نظر آتی ہے. یعنی وہ مختلف قسم کے ہیئر کلر استعمال کرتے ہوئے یا وہ اپنے بالوں کو ڈائی کرواتے ہوئے نظر آتے ہیں. لیکن یہ کوئی پائیدار حل نہیں ہوتا کیونکہ صرف چند دنوں میں ہی بالوں کے بڑھنے کے ساتھ ہی نیچے سے سفید جڑیں دوبارہ نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں. اور یوں چند دنوں میں ہی بال جنہیں کالا رنگ چڑھایا ہوتا ہے وہ دوبارہ سفید ہو جاتے ہیں. اور پھر سے ان کی رنگائی کا کام شروع ہو جاتا ہے. اس مسلسل کیمیائی عمل سے سر میں موجود وہ بال جو ابھی تک کالے ہوں شدید متاثر ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد وہ بھی سفید ہو جاتے ہیں. لہذا ان طریقوں سے سر کے بال عارضی طور پر تو سیاہ ہو جاتے ہیں لیکن مستقل طور پر یہ سفید ہو کر رہ جاتے ہیں.

دوستوں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر بال سفید ہو جائیں تو پھر انہیں قدرتی کالا نہیں کیا جا سکتا. اور اس لیے لوگ ہیئر کلرز استعمال کرنے لگتے ہیں. لیکن اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے سفید بالوں کو دوبارہ قدرتی کالا کرنے کا آسان ترین نسخہ جو انتہائی آسان اور مفید ہے. سب سے پہلے تو اگر سر میں بال سفید جو ہیں انہیں توڑنا نہیں چاہیے. اس سے سفید بال تیزی سے اگتے ہیں. اور اس کے ساتھ بالوں میں روزانہ کوشش کریں. پانچ یا تین یا چار مرتبہ کنگی کریں. تاکہ خون کی گردش سے بالوں کو خوراک ملے. اور اس کے ساتھ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ غیر ضروری پریشانیوں، سوچوں سے گریز کریں. ٹینشن کم سے کم لیں. اب ساتھ ہی آپ کو نسخہ بتاتا ہوں کہ وہ نسخہ جس کے استعمال سے آپ کے بال انشاءاللہ تعالی کالے ہونا شروع ہو جائیں گے اور مزید بال سفید نہیں ہوں گے.
وہ نسخہ یہ ہے کہ آلو کے خشک ٹکڑے ایک پاؤ لوہے کے برتن میں آدھا کلو پانی ڈال کر ایک دن کے لیے رکھ دیں. دوسرے دن اس پانی کو سر پر لگائیں. تو انشاءاللہ آپ کے بال سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے. اس ٹوٹکے کو آپ چند ہفتے تک استعمال کریں۔ انشاءاللہ فرق آپ خود محسوس کرنا شروع کریں گی. اگر بال زیادہ سفید ہوں تو اس ٹوٹکے کو مہینوں یعنی ایک مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ یا دو مہینے تک استعمال کریں. اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ انشاءاللہ فائدہ ہی ملے گا. کیونکہ ہر کسی کو سیاہ بال ہی اچھے لگتے ہیں. جب بال بغیر بڑھاپے کے ہی سفید ہونے لگیں تو دل گھبرا سا جاتا ہے. سوال یہ ہے کہ بال سفید کیوں ہوتے ہیں وہ بھی تب جب ہماری کھیلنے کھودنے کی عمر ہوتی ہے. جب بالوں میں ملینن پگمینٹیشن کی کمی ہو جاتی ہے تب بال اپنا سیاہ رنگ کھو دیتے ہیں. اور سفید ہو جاتے ہیں. اس کے علاوہ زندگی کی غلط روٹین، کھانے میں غذائی اجزا کی کمی، کمزوری اور جینیاتی اثرات بھی بنیادی وجہ ہیں. ایسے میں بالوں کو دوبارہ سیاہ بنانے کے لیے ایک بہترین ڈائٹ پلان اور نسخوں سے بہتر کوئی علاج نہیں. بالوں کا سفید ہونا آج کل عام سی بات ہوگئی ہے. لہذا اب اس مسئلے سے پریشان نہ ہوں آپ کو جو گھریلو اور آسان ٹوٹکا بتایا ہے اس کو استعمال میں لائیں. سفید بال سیاہ ہوتے خود نظر ائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button