Islamic

آج کل کا عجیب رواج

آج کل کا عجیب رواج
تحریر:چودھری عرفان الخالق
ہم مسلمان کس طرف جا رہے ہیں کبھی ہم نے سوچنا گوارہ ہی نہیں کیا اور بغیر سوچے دوسروں کی پیروی کرنے لگ جاتے ہیں
عجیب صورتحال ہے کہ آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر گاڑیوں کے پچھلے شیشے پر عقیدت اور برکت کے طور پر بڑا سا اللہ ، محمد یا کسی صحابی کا نام لکھا ہوتا ہے
جو کہ انتہائی غلط اور گناہ ہے
لیکن افسوس اس امر کی ہے کہ کوئی کسی کو اس سے منع نہیں کرتا بالکہ اس کی پیروی میں اپنی گاڑی کے پیچھلے شیشےپرلکھوانا باعث برکت سمجھتاہے
ان بابرکت ہستیوں کے نام تو سینے پر یا اپنی پیشانی پر لکھنا باعث برکت اور باعث فخر ہوتا ہے
لیکن ہم اپنی پشت پہ لکھوا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
ہم کفار کی ہلکی سی حرکت پہ جوش میں آجاتے ہیں لیکن اپنی اس حرکت پہ کبھی سوچا ؟
خدارا تھوڑا نہیں مکمل سوچیں اور ان ہستیوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں
اور کوشش فرمائیں کہ نہ خود اپنی کسی گاڑی کے پچھلے شیشے پہ لکھوائیں اور کسی کی گاڑی پہ لکھا نظر آئے تو اس کو سمجھانے کی کوشش فرمائیں
آپ کے سمجھانے سے شاید آپ کی بات کسی کے دل میں اتر جائے

Chaudhry Irfan-Ul-Khaliq

یااللہ ہمیں معاف فرما آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button