Current issues

جنوبی افریقہ کرکٹر بیورن فورٹن اہلیہ سمیت اسلام قبول

جنوبی افریقہ کرکٹر بیورن فورٹن اہلیہ سمیت اسلام قبول. جسے اللہ ہدایت دینا چاہے اسے کوئی نہیں روک سکتا،جنوبی افریقہ کے کرکٹر بیورن فورٹن نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا،بیورن فورٹن نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد نام عماد رکھا ہے۔

بائیں ہاتھ سےاسپن گیندیں کرانے والے نوجوان کرکٹر بیورن نے ستمبر 2019ء میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ابھ تک وہ ایک ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں. اسکے علاوہ ٹی ٹوئںٹی میں چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر تبریز شمسی نے بیورن کے اسلام قبول کرنے کی خبر انسٹاگرام پر سنائی اور ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد دی۔ 

جبکہ 26 سالہ نوجوان بیورن فورٹن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تبریز شمسی کی پوسٹ شیئر کی اور اسلام قبول کرنے کے بارے میں تصدیق کی۔ جبکہ 2011 میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جس کا نام وین پارنیل تھا، نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ولید رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button