Entertainment

اداکارہ عروہ اور ماورا میں شدید جھگڑا اصل وجہ کون جانیے

اداکار فرحان سعید سے علیحدگی کے بعد اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کا شدید جھگڑا. دونوں بہنوں نے اپنے راستے جدا کر لیے یہاں تک کہ ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کو بھی بدل لیا. ان دونوں کی لڑائی کی اصل وجہ کیا ہے یہ ہم آپ کو آج بتائیں گے. دوستوں اداکارہ عروہ ہوکین اور ماورا ہوکین کو کون نہیں جانتا؟ یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے کی پہچان ہیں اور ان کی بہترین کیمسٹری کو دیکھ کر بہت سارے لوگ ان کو جڑواں بہنیں کہتے ہیں۔ مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں کیونکہ عروہ عمر میں ماورا سے تقریبا ایک سال بڑی ہیں۔ اور عروہ حسین کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ وہ کافی غصے والی ہے اور کسی کی غلطی وہ کبھی برداشت نہیں کرتی. جبکہ اس حوالے سے ماورا ان کی نسبت بے حد نرم مزاج ہے۔ اور ہمیشہ سے یہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہوئی نظر آتی ہے. اور جب بھی انہیں کبھی بھی کسی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو ہمیشہ یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئیں۔

مگر حال ہی میں اندرونی ذرائع سے یہ خبر لیک ہوئی ہے کہ عروہ حسین اور ماورا حسین آپس میں پچھلے ایک سال سے ناراض ہیں. اور یہی وجہ ہے کہ جب حال میں عروہ اور فرحان سعید کی طلاق ہوئی تو عروہ کو بے شمار تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر ماورا ان کے کسی معاملے میں بھی بولتی ہوئی نظر نہیں آئی تھیں اور نہ ہی ان کا دفاع کیا۔ اور یہی نہیں بلکہ پاکستان میں ہونے کے باوجود یہ دونوں بہنیں کبھی بھی کسی پروگرام میں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں۔ حالانکہ یہ تمام پروگرامز ایک ساتھ ہی اٹینڈ کرتی تھی۔ اور یہ بات یہی تک ختم نہیں ہوتی بلکہ ان دونوں بہنوں نے اپنے راستے بھی ایک دوسرے سے جدا کر لیے ہیں۔ اور دونوں نے اپنے فرینڈ سرکل کو بھی بدل لیا ہے۔
لیکن اگر بات کی جائے عروہ کے دوستوں کی تو عروہ حسین نے اداکارہ سبور علی، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، کنزہ ہاشمی اور کئی نام ور ڈائریکٹرز کے ساتھ نظر آتی ہیں. جبکہ ماورا حسین اداکار امیر گیلانی، سجل علی، اور احد رضا میر جیسے اداکاروں کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں. جو ماورا کی طرح بہت کم پارٹیز کو اٹینڈ کرتے ہیں اور ایک لمبے عرصے سے یہ دونوں بہنیں انسٹاگرام پر بھی غائب ہیں. یہاں تک کہ ان دونوں بہنوں نے اپنے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی بھی کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی۔ جس سے یہ صاف واضح ہے کہ عروہ اور ماورا دونوں بہنیں ایک دوسرے سے شدید ناراض ہیں اور کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ ان دونوں کی لڑائی کی اصل وجہ عروہ کی طلاق ہے اور کیونکہ ماورا ہوکین نہیں چاہتی تھی کہ عروہ اور فرحان ایک دوسرے سے علیحدہ ہوں مگر عروہ نے ان کی ایک بات نہیں مانی یہی وجہ ہے کہ ان کی لڑائی پچھلے ایک سال سے چل رہی ہے. اور آخری مرتبہ بھی انہیں 2020 میں ہی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا. دوستوں حال ہی میں احسن خان نے اپنے شو ٹائم آؤٹ پر جب عروہ اور ماورا کو ایک ساتھ بلانے کے لیے کہا تو ان دونوں نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button