Entertainment

اداکارہ عائشہ گل نے منگنی کر لی منگیتر کون ہے جان کر سب شاکڈ

دوستوں پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ عائشہ گل نے منگنی کر لی ہے۔ طلاق کے بعد اداکارہ عائشہ گل دوسری شادی کس آدمی سے کرنے جا رہی ہے. ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کے بعد آخر کیوں اداکارہ بن گئیں؟ انہوں نے کیوں آج تک اپنی فیملی نہیں دکھائی؟ دوستوں شوبز انڈسٹری میں اداکار جتنی تیزی کے ساتھ شادیاں کرتے ہیں اتنی ہی تیزی کے ساتھ طلاقوں کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے.
اس کے علاوہ بے شمار پاکستانی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو ایک لمبے عرصے سے آئیڈیل کے انتظار میں بیٹھی ہیں. جن میں ایک نام اداکارہ عائشہ گل کا بھی تھا۔ یوں تو عائشہ گل 42 سال کی ہیں. مگر پہلی شادی کی ناکام ہونے کے بعد یہ کافی مایوس تھی اور کسی اچھے ہم سفر کی تلاش میں تھیں۔ اور اب اللہ تعالی نے ان کی دلی خواہش پوری کر دی ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر عائشہ گل کی زندگی پر اپنا فضل کیا ہے. دوستوں اداکار عائشہ گل کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ جہاں ان کی پیدائش ایک امیر ترین گھرانے میں ہوئی اور کوئٹہ کی میڈیکل یونیورسٹی سے ہی انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔

مگر ڈینٹل سرجن بننے کے باوجود انہوں نے اس فیلڈ کو خیر آباد کہہ دیا۔ اور اپنے دوستوں کے کہنے پر شوبز انڈسٹری کو جوائن کر لیا۔ اور پھر عائشہ گل نے بھرپور محنت کی اور اپنا ایک مقام بنایا۔ اگرچہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں کیا مگر انہیں اصل شہرت 2009 میں ملی. اور شوبز میں کام کرنے کے لیے انہیں ایک بہت بڑی قربانی دینا پڑی۔ ڈاکٹر بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے انہیں اپنے والدین کو چھوڑنا پڑا اور یہی وجہ ہے کہ آج تک کبھی بھی انہوں نے اپنے والدین اور کسی بھی فیملی ممبر کو شوبز انڈسٹری میں نہیں دکھایا. دوستوں حال ہی میں اداکارہ عائشہ گل نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے علی سعید نامی ڈائریکٹر کے ساتھ منگنی کر لی ہے اور بہت جلد یہ دوسری شادی کرنے والی ہیں۔ جس پر انہیں بے شمار مبارکباد پیش کی جا رہی ہے.
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ عائشہ گل اداکارہ کرن حق اور صبا قمر کی بہترین دوست ہیں اور انہوں نے صبا قمر کے ساتھ ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اور ان کی اور صبا قمر کی عمر میں محض صرف 5 سال کا فرق ہے مگر صبا قمر آج بھی اپنے گلیمر کی وجہ سے ہیروئن کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آتی ہے. جبکہ عائشہ گل آج بھی سپورٹنگ کردار ادا کرتی ہوئی نظر آتی ہے. دوستوں لیکن اگر بات کی جائے عائشہ گل کے نامور ڈراموں کی تو یہ ڈرامہ سیریل نور پور کی رانی، میرا نصیب، ماں صدقے، تیری میری کہانی اور زن مرید میں کام کر چکی ہے. اور سیریل مقدر اور میں نہ جانا ان کے مشہور ترین ڈرامے رہ چکے ہیں اور وہ ڈرامہ سیریل فطرت میں بھی نظر آ چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button