Current issuesEntertainment

عامر لیاقت حسین  کی پاکستانی مشہور اداکارہ سے تیسری شادی 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کر لی. تیسری بیوی کے عامر لیاقت حسین کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات ان کی شادی کب ہوئی تھی اور طوبہ عامر کس طرح انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے؟

اداکار فرحان سعید بھی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر بول پڑے ان تمام سوالات کے جوابات ہم آپ کو آج دیں گے. ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازعے کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اور زیادہ تر تو یہ گرلز خبروں کی بنا پر ہی سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں. دوستوں عامر لیاقت سے لوگوں کی نفرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ دے کر دوسری شادی کر لی اور طوبہ عامر کی خاطر انہوں نے اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ دیا.

مگر اب پاکستان کی ایک نام ور اداکارہ اور ماڈل ہانیہ خان نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں. دوستوں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی عامر لیاقت حسین کے ساتھ باقاعدہ شادی ہوئی ہے اور وقت آنے پر اپنی شادی کی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی لوگوں کو دکھائیں گی. دوستوں ہانیہ خان نے بتایا ہے کہ ان کی شادی 16 اکتوبر 2020 کو ہوئی تھی. اور عامر لیاقت حسین کے کہنے پر ہی انہوں نے شادی کو سیکرٹ رکھا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میری اور عامر لیاقت حسین کی شادی کا توبہ عامر کو پتہ چلا تو اس نے مجھ پر کالا جادو کروانا شروع کر دیا اور یہی نہیں بلکہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔ اور میرے گھر والوں کو خاموش کروانے کے لیے بہت سارے پیسوں کا لالچ بھی دیا تاکہ اس شادی کو چھپایا جا سکے۔ اور مجھ پر اس قدر تشدد کروایا گیا کہ میں نے پانچ دفعہ خودکشی کرنے کی کوشش کی. لیکن اگر بات کی جائے ہانیہ خان کی تو ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جو ڈرامہ فلموں میں اکثر نوکرانی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتی ہے. اور 2019 میں انہوں نے فلم چندہ اور چاند میں معمولی سا کردار ادا کر کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا.

دوستوں عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پاکستانی اداکار بھی خاموش نہ رہ سکے جن میں اداکار فرحان سعید کافی زیادہ ایکٹیو نظر آئے. فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہانیہ آپ مضبوط رہو. کیونکہ اگر آپ درست ہو تو اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے. اور میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کے بالکل بھی پرواہ نہ کریں جو آپ کی پرواہ نہیں کرتے اور آپ ہمیشہ خوش رہو. تاہم ابھی تک عامر لیاقت حسین اور طوبہ عامر نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔ مگر ان کی باتوں سے یہ صاف واضح ہو رہا ہے کہ واقعی ہی ان کا عامر لیاقت حسین کے ساتھ نکاح ہوا ہے۔ اور انہوں نے انصاف کے لیے عمران خان، مریم نواز اور اقرار الحسن سے مدد کی اپیل کی ہے. خواتین و حضرات اگر آپ کے خیال میں ہانیہ خان سچی ہیں تو کمنٹ بکس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے گا. 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button