Islamic

ماہ شعبان کی پندرہویں شب کی فضیلت

ارشاد فرمایا یا رسول اللہ نے کہ
اے عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ تم جانتی ہو اس رات میں کیا ہوتا ہے عرض کی یارسول اللہ بتلائیے اس میں کیا ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس رات میں یہ ہوتا ہے کہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے جو شخص اس سال پیدا ہوگا اور جو اس سال میں مرے گا اس کا مرنا اور پیدا ہونا لکھا جاتا ہے۔ اور جو فرشتے ان کاموں پر مقرر ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے اور جتنا جتنا رزق اس مخلوق کو اس برس میں ملے گا سب لکھا جاتا ہے۔ اور اس پندرہویں رات اللہ تعالی سورج ڈوبتے ہی اس دنیا کے آسمان پر تشریف لاتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ کوئی نیک بندہ ایسا ہے جو مجھ سے بخشش مانگنے تو میں اس کو بخش دوں کوئی رزق مانگے تو میں اس کو رزق دوں کوئی مصیبت کا مارا دعا کرے تو میں اس کی مصیبت دور کرو۔ کسی طرح صبح ہونے تک ارشاد فرماتا ہے بس بندوں کو چاہیے کہ اس رات میں خوب عبادت کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور پندرہویں تاریخ کو روزہ رکھے اور اللہ تعالی اس رات اپنی مہربانی سے بے شمار بندوں کو بخشتا ہے مگر کافر مشرک کینہ رکھنے والے کو اور قاتل کو نہیں بخشتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button