Sports

11 دھماکے دار کھلاڑی جو پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں۔

دھماکے دار کھلاڑی جو پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں۔11 پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل زور شور سے جاری ہے،کافی سارے نئے کھلاڑی جن میں بیٹسمین اور باولر شامل ہے، اپنی پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔ اب اگرپاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش مند ہے تو اس وقت پاکستان کے پاس 11 ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کو جتوانے کی مکمل صلاحیت خود میں رکھتے ہیں۔ اس سال یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت مقابلہ ہو گا۔

کیونکہ تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،کیونکہ برصغیر کی کرکٹ کنڈیشنز ساری ٹیمیں ، پاکستان سپر لیگ، لنکن پریمیئر لیگ اور اسکے علاوہ ا نڈین پریمیئر لیگ کھیل کر واقف ہو چکی ہیں۔ اس لئے پاکستان کو بھی چاہیے کے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔ اس وقت پاکستان ٹیم کے پاس کافی اچھے اور بہتر کھلاڑی موجود ہیں، جن کا پاکستانی ٹیم استعمال کر سکتی ہے۔اب اگر یہاں پر اوپننگ کو دیکھا جاۓ تو، شرجیل خان اورمحمد رضوان اس وقت زبردست پرفارمینس دیکھا رہے ہیں، ان دونوں کے کمبینیشن کو ٹرائی کرنا چاہیے،بابر اعظم کو ون ڈون پوزیشن پر آنا چاہیے، اورسنیئر کھلاڑی محمد حفیظ کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے۔ افتخار احمد کی آصف علی یا حیدر علی کو ٹیم میں شامل کرنا بھی ایک بہترین فیصلہ ہو گا، اسلیے ان کو چوتھے نمبر پر آنا چاہیے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کو پانچویں نمبر پر انا چاہیے ، عماد وسیم چھٹے نمبر پر ، ساتویں نمبر پر شاداب خان، حسن علی کو اٹھویں نمبر پر , جبکہ نویں نمبر شاہین شاہ آفریدی کو ہونا چاہئے اور آخر میں محمد حسنین کو رکھا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button